سیاست

Jaya Bachchan vs Jagdeep Dhankhar: راجیہ سبھا میں جیا بچن اور جگدیپ دھنکھر کے درمیان تیکھی بحث پر ایس پی نے کہا – روایات کی پاسداری نہیں کی جا رہی

جمعہ کو راجیہ سبھا میں جیا بچن اور چیئرمین جگدیپ دھنکھر کے درمیان تیکھی بحث ہوئی ۔ جیا بچن کے تئیں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دھنکھر نے کہا کہ راجیہ سبھا کے سینئر رکن ہونے کے ناطے کیا آپ کے پاس چیئرکی بے عزتی کرنے کا لائسنس ہے؟

اس سے پہلے جیا بچن نے چیئرمین جگدیپ دھنکھر کے لہجے (بات کرنے کے انداز) پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ اس پر چیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لہجے، میری زبان، میرے مزاج پر بات کی جارہی ہے۔ لیکن میں کسی اور کے اسکرپٹ کو فالو نہیں کرتا، میرا اپنا اسکرپٹ ہے۔ جیا بچن نے چیئرمین سے کہا، سر، میں جیا امیتابھ بچن کہنا چاہتی ہوں کہ میں ایک فنکار ہوں، میں باڈی لینگویج سمجھتی  ہوں، میں اظہار خیال کو سمجھتی ہوں، سر براہ کرم مجھے معاف کر دیں لیکن آپ کا لہجہ…

اس دوران بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ناراض اپوزیشن نے ایوان کا بائیکاٹ کیا اور راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا۔ ایوان میں اپوزیشن کے کئی ارکان اپوزیشن کو بولنے کا موقع دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ایس پی نے کیا کہا؟

اس پورے معاملے پر سماج وادی پارٹی کی طرف سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایس پی کے ترجمان Fakhrul Hasan Chaand نے سوشل میڈیا سائٹ پر لکھا- آج راجیہ سبھا میں عزت مآب چیئرمین اور محترم جیا بچن جی کے درمیان جو کچھ بھی ہوا یا بی جے پی حکومت کے تحت لوک سبھا راجیہ سبھا میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، جمہوری آئین کو کمزور کیا جا رہا ہے، جمہوریت کی روایات کی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے، یہ بہت بڑی بات بدقسمتی ہے۔!! سماج وادی پارٹی اپنے ایم پی کے ساتھ کھڑی ہے!!

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

47 minutes ago

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

2 hours ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

2 hours ago

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

2 hours ago

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

4 hours ago