سیاست

Pulwama Attack: پلوامہ حملے کی برسی پر پی ایم مودی اورامت شاہ نے جوانوں کو خراج عقیدت  پیش کی، دہشت گردی کو لے کر کہی یہ بات

14 فروری 2019 کو پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں 40 سے زیادہ بہادر فوجی شہید ہوئے تھے۔ یہ دن ہندوستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر درج ہے۔ آج پلوامہ حملے کی برسی پر پورا ملک شہید فوجیوں کو یاد کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پی ایم مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے کی برسی پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ” جن بہادر سپاہیوں کو ہم نے 2019 میں پلوامہ میں کھویا انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ آنے والی نسلیں ان کی قربانی اور قوم کے تئیں ان کی غیر متزلزل لگن کو کبھی نہیں بھولیں گی۔”

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پلوامہ حملے پر کہی یہ بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پلوامہ حملے کی برسی کے موقع پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’ سال 2019 میں اس دن پلوامہ میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے فوجیوں کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘ ان کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانی کو یاد کیا۔

14 فروری 2019 کو پلوامہ میں ہونے والا دہشت گردانہ حملہ ہندوستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر درج ہے۔ یہ ہولناک واقعہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں اس وقت پیش آیا، جب سی آر پی ایف کا قافلہ سری نگر کی طرف جا رہا تھا۔ اسی دوران بارود سے بھری گاڑی قافلے کی بسوں کے قریب آ گئی۔ فوجیوں نے کئی بار خبردار کیا لیکن گاڑی نہیں رکی اور اچانک ایک بس سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا ،جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا اور 40 بہادر جوان شہید ہو گئے۔

دہشت گردی پوری انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے -امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی پوری انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے اور پوری دنیا اس کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مودی حکومت دہشت گردی کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی پر کام کر رہی ہے اور اس خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سرجیکل اسٹرائیک ہو یا ایئر اسٹرائیک، مودی حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت مہم چلا رہی ہے اور ملک کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف کوئی نرمی نہیں دکھائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: وزیر اعظم مودی کا کانگریس پر حملہ، کہا- 2014 سے پہلے ’فون بینکنگ‘ کے ذریعے ملک کی معیشت چلاتی تھی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھونیشور میں ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے ڈیٹا سینٹر…

31 minutes ago

Katerina Siniakova wins the Japan Open: کیٹرینا سنیاکووا نے جاپان اوپن کا خطاب جیتا، فائنل میں ایشلین کروگر کو ہرایا

چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…

2 hours ago