سیاست

Satya Pal Malik’s health is critical: ایک طرف کڈنی ڈائلیسس،دوسری طرف سی بی آئی نے داخل کی چارج شیٹ، ستیہ پال ملک کی مشکلات میں اضافہ

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور وہ دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ستیہ پال ملک جو 11 مئی سے اسپتال میں داخل ہیں، خود انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ معلومات شیئر کیں۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ہیں۔

آج ہی سی بی آئی نے ستیہ پال ملک اور 6 دیگر کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ کیس 2,200 کروڑ روپے کے کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے سول ورکس کے ٹھیکوں میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق ہے۔

ستیہ پال ملک نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘مجھے اپنے بہت سے خیر خواہوں کے کالز آرہے ہیں ،جنہیں میں اٹھانے سے قاصر ہوں۔ میری حالت اس وقت بہت خراب ہے۔ میں کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔ میں 11 مئی سے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل ہوں۔ انفیکشن کی شکایت کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب حالت بہت سنگین ہے اور پچھلے تین دنوں سے گردے کا ڈائلیسس کیا جا رہا ہے۔

ستیہ پال ملک کو پیشاب کے انفیکشن سے متعلق سنگین پیچیدگیاں

ستیہ پال ملک کو پیشاب کے انفیکشن سے متعلق سنگین پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کے بعد تشویشناک حالت میں دہلی کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس کی وجہ سے اب ان کا گردہ فیل ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر مالک کو 11 مئی کو انتہائی درد اور پیشاب کرنے میں دشواری کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے ایک قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے دونوں گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ آر ایم ایل اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘ابتدائی طور پر انہیں یورین انفیکشن ہوا تھا، لیکن اب اس انفیکشن نے گردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ہم ہر ممکن علاج کر رہے ہیں، لیکن حالت  کافی خراب ہے۔’

ملک پر کیا الزامات ہیں؟

سی بی آئی کی چارج شیٹ کے مطابق، پراجیکٹ سے متعلق ٹینڈر کے عمل میں بے ضابطگیوں اور بعض کمپنیوں کی جان بوجھ کر طرفداری کے الزامات ہیں۔ یہ پروجیکٹ جموں و کشمیر میں ترقی کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ فروری 2024 میں سی بی آئی نے اپنی تحقیقات کے دوران دہلی میں ستیہ پال ملک کی رہائش گاہوں اور جموں و کشمیر میں احاطے سمیت 30 سے ​​زیادہ مقامات کی تلاشی لی تھی۔

کیرو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ جموں اور کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں واقع ہے۔ اس منصوبے پر چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (CVPPPL) کے ذریعے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ سی بی آئی کی تحقیقات کے مطابق پروجیکٹ کے سول کاموں کے لیے ٹینڈر کے عمل میں بڑی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ سی وی پی پی پی ایل کی 47ویں بورڈ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ٹینڈر کا عمل دوبارہ ای ٹینڈرنگ اور ریورس آکشن کے ذریعے کیا جائے گا، لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس کے بجائے یہ ٹھیکہ براہ راست پٹیل انجینئرنگ لمیٹڈ کو دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

33 minutes ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

2 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

2 hours ago