BJP Parliamentary Board will elect party president: اب بی جے پی میں قومی صدر کا عہدہ انتخابات کے ذریعے نہیں پر کیاجائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ مدت پوری ہونے کے بعد پارٹی کا پارلیمانی بورڈ نئے صدر کا تقرر کر سکے گا۔ اطلاعات کے مطابق پارٹی کے آئین میں یہ اہم تبدیلی قومی کنونشن میں ایک قرارداد پاس کرکے کی گئی ہے۔
تجویز کو منظور کرنے کے بعدبی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی میعاد جون 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس سے قبل جگت پرکاش نڈا جون 2019 میں پارٹی کے ورکنگ صدر بنے تھے۔ اس کے بعد 20 جنوری کو انہیں پارٹی کا کل وقتی صدر بنا دیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نومبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد ان کی میعاد ختم ہو رہی تھی۔ اب انہیں آئندہ عام انتخابات تک صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز خان نے ڈیبیو ٹیسٹ میں مچادی تباہی ، سنیل گواسکر کا ریکارڈ برابر کرکے عالمی کرکٹ کو حیران کردیا
پٹنہ میں دو دسمبر 1960 میں پیدا ہوئے
پٹنہ میں دو دسمبر 1960 میں پیدا ہوئے۔ جگت پرکاش نڈا نے بی اے کا امتحان پٹنہ کالج سے پاس کیا تھا اور ایل ایل بی ہماچل پردیش یونیورسٹی سے کی۔ شروع ہی سے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ رہے جے پی نڈا پہلی بار 1993 میں ہماچل پردیش میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ 1994 سے 1998 تک اسمبلی میں پارٹی کے لیڈر بھی رہے۔ اس کے بعد وہ ریاست اور مرکز میں وزیر بھی رہے ہیں۔ ان کی شادی 1991 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…