امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف پالیسی کے تحت ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے محکمہ تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ میں آنے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا عمل فوری طور پر شروع کریں، جو دوسرے ممالک میں بنی ہیں۔
ٹرمپ نے ٹیرف لگانے کی وجہ بتائی
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں فلم انڈسٹری بہت تیزی سے دم توڑ رہی ہے اور دیگر ممالک امریکی فلم میکرز اور اسٹوڈیو کو امریکہ سے دور کرنےکی ترغیب دے رہے ہیں، جسے انہوں نے قومی خطرہ قرار دیا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا، “امریکہ میں فلم انڈسٹری بہت تیزی سے مر رہی ہے۔ دوسرے ممالک ہمارے فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو امریکہ سے دور کرنے کے لیے ہر طرح کی مراعات دے رہے ہیں۔ ہالی ووڈ اور امریکہ کے بہت سے دوسرے شعبوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ یہ دوسرے ممالک کی جانب سے مشترکہ کوشش ہے اور اس لیے یہ سب سے بڑھ کر قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اس لیے میں محکمہ تجارت اور ریاستہائے متحدہ کے تجارتی نمائندے کو یہ اختیار دے رہا ہوں کہ وہ ہمارے ملک میں آنے والی تمام فلموں پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا عمل شروع کر دیں، ہم پھر سے امریکہ میں بنی فلمیں چاہتے ہیں۔”
ٹرمپ نے ٹیرف وار کے درمیان فیصلہ لیا
صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری ٹیرف وار کے درمیان سامنے آیا ہے۔ 10 اپریل کو چین نے اعلان کیا کہ اس نے چینی مارکیٹ میں ہالی ووڈ فلموں کی ریلیز کو قدرے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے اپنے فیصلے کو امریکہ کی طرف سے چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف سے براہ راست جوڑا۔
چین کا محصولات کے نفاذ پر ردعمل
الجزیرہ کی خبر کے مطابق چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا، “امریکی حکومت کی جانب سے چین پر محصولات کا غلط استعمال کرنے کا غلط اقدام امریکی فلموں کے لیے گھریلو ناظرین کی ترجیح کو لامحالہ کم کر دے گا۔” انہوں نے کہا، “ہم مارکیٹ کے قوانین پر عمل کریں گے، سامعین کی پسند کا احترام کریں گےاور درآمد شدہ امریکی فلموں کی تعداد کو معمولی طور پر کم کریں گے۔”
رپورٹ کے مطابق چین کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چائنا نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فلم انڈسٹری کو نشانہ بنانے کے فیصلے سے پریشان نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس سے بھی بدتر چیزوں کے بارےباتیں سنی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…