Bihar Politics: لوک سبھا انتخابات قریب آتے ہی بہار کی سیاست میں مشہور سیاست داں پرشانت کشور کا کردار اہم ہوتا جا رہا ہے۔ وہ اس وقت بہار میں اپنی جن سوراج پد یاترا نکال رہے ہیں۔ اس یاترا کے دوران وہ کئی بار ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ ایک مرتبہ پھرسے انہوں نے نتیش کمار پر حملہ کیا ہے۔ اس مرتبہ پرشانت کشور نے ان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کی کشتی ڈگمگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ حکومت میں شامل ہونا چاہتے تو ایک فون کرتے اور کل ہی حلف اٹھا لیتے۔
پی کے سیوان ضلع کے گوریا کوٹھی میں اپنی جن سوراج پدیاترا کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران کشور نے کہا کہ ’’بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ پرشانت کشور حکومت میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ اگر میں حکومت میں آنا چاہتا تو اس کے لیے مجھےپیدل چلنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ایک کال پر حکومت میں آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں- Bihar Politics: اوپیندر کشواہا کا سی ایم نتیش کمار پر بڑا حملہ
یہ حکومت بنانے کی مہم نہیں– پرشانت
نتیش پر حملہ کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے کہا کہ ان کی کشتی ڈگمگا رہی ہے، غریب آدمی مجھے ہر روز کہتا ہے کہ کسی بھی طرح مدد کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت میں جانا ہوگا تو کل ہی حکومت میں آجائیں گے۔ یہ حکومت بنانے کی مہم نہیں ہے۔ یہ نظام کی تبدیلی کی مہم ہے۔ اگر بہار کی اصلاح کرنی ہے تو سماج کو بیدار کیے بغیر بہار کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔ اسی لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر، اپنا گھر، خاندان اور عیش و عشرت چھوڑ کر یہ کام کرنے نکلے ہیں، تاکہ بہار میں ایک نیا نظام بن سکے۔
اس سے پہلے بھی پرشانت کشور کر چکے ہیں نتیش پر حملہ
اس سے پہلے بھی اپنے دورے کے دوران پرشانت کشور نے نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پارٹی میں طے ہوا تھا کہ ہم لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی چھوڑ دیں گے، لیکن ہوا اس کے برعکس۔ جب نریندر مودی جیتے تو نتیش کمار ہمیں بتانے لگے کہ ابھی مودی جی کی ہوا ہے، اور کچھ دیر بی جے پی میں ہی رہتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…