Bihar Politics: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھلے ہی 28 جنوری 2024 کو اتحاد کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا ہو۔لیکن انہوں نے تقریباً 15 دن پہلے 13 جنوری 2024 کو اپوزیشن اتحاد انڈیا چھوڑنے کا ارادہ کر لیا تھا۔ اگر ذرائع کی مانیں تو اسی دن ہوئی انڈیا اتحاد کی ورچوئل میٹنگ سے اس کھٹاس کی بنیاد پڑی تھی۔ نتیش کمار اس وقت گرینڈ الائنس اور انڈیا بلاک سے الگ ہونے کے لیے مناسب وقت کی تلاش میں تھے۔ جیسے ہی انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کا یقین ہوگیا تو نہوں نےراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) چھوڑ کر بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد میں شامل ہوگئے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جے ڈی (یو) کے سربراہ نتیش کمار کی این ڈی اے میں واپسی کے بعدبی جے پی مسلسل کانگریس اور انڈیااتحاد پر حملہ کرتی نظر آئی۔ بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کہا گیا کہ جب انڈیا اتحاد کی بنیاد رکھنے والے نتیش کمار کی وہاں عزت نہیں کی گئی تووہ ان سے الگ ہوگئے۔ تو اس وقت اتحاد کی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ مختلف ریاستوں میں سیٹوں کی تقسیم کی وجہ سے بھارتی اتحاد میں آئے روز تنازعات ہوتے رہتے تھے۔
13 جنوری کو کیا ہوا تھا ؟
ذرائع کی مانیں تو انڈیا الائنس کی میٹنگ 13 جنوری 2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی تھی۔ میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ نہ ہونے پر نتیش کمار پہلے ہی ناراض تھے۔ کنوینر کے طور پر ان کے نام کا اعلان ہونا تھا ۔لیکن راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی اس میٹنگ میں نہیں ہیں اور کنوینر کا فیصلہ ان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ادھر بات سےراہل گاندھی کے اس بیان سے نتیش کمار ناراض ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نتیش کمار صرف 10 منٹ میں میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔جب کہ کچھ دنوں بعد وہ انڈیا بلاک چھوڑ کر بی جے پی دامن تھام لیا اور دوبارہ بہار کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔
نتیش کمار نے بتائی تھی یہ اہم وجہ
28 جنوری کو آر جے ڈی سے تعلقات توڑنے اور سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد نتیش کمار نے کہا تھا کہ انڈیااتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ اُن کے مطابق، “ہم انڈیا اتحاد میں کام کر رہے تھے۔ ہم سبھی کو ساتھ لا رہے تھے ۔ باقی لوگ کام نہیں کر رہے تھے۔ اتحاد کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔” نتیش کمار نے یہ بھی کہا – ہم نے بیچ میں بولنا بند کر دیا تھا۔ ہم دیکھ رہے تھے، سب کی رائے لی، ہر طرف سے رائے آرہی تھیں۔ ہم نے سب کی بات سن لی اور اور حکومت ختم کر دی۔
بھارت ایکسپریس
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…