NIA Raids: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ملک بھر میں بڑی کارروائی کی ہے۔ این آئی اے نے پی ایف آئی کنکشن کے تعلق سے 17 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور بہار کے کئی شہروں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ بہار کے پھلواری شریف میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جانچ کے سلسلے میں دربھنگہ کے اردو بازار میں بھی چھاپہ مارا گیا۔
این آئی اے ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی ایجنسی کو معلوم ہوا تھا کہ پی ایف آئی کے چھپے ہوئے کارکن تنظیم کے کام کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔ رام پور، دربھنگہ، موتیہاری جیسے مقامات پر خصوصی چھاپے مارے گئے ہیں۔ پی ایف آئی پر پابندی کے بعد بھی اس کے چھپے ہوئے اوور گراؤنڈ ورکرز فنڈ ریزنگ اور دیگر ملک دشمن سرگرمیوں میں لگاتار مصروف تھے۔
این آئی اے ذرائع کے مطابق پی ایف آئی کے ان اوور گراؤنڈ ورکرس کے بارے میں کچھ عرصے سے مسلسل اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ جس کے بعد چھاپے کی تیاریاں کی گئیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ پی ایف آئی سے وابستہ کتنے لوگوں کو این آئی اے نے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔ چھاپے کے بعد این آئی اے کی طرف سے اس بارے میں معلومات دیے جانے کا امکان ہے۔ مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ نے گزشتہ سال پی ایف آئی پر پابندی لگا دی تھی۔ پابندی کے بعد پی ایف آئی کے بڑے لیڈروں اور ممبران کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا گیا۔
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…