این ڈی اے کے ساتھی کوکی پیپلز الائنس (کے پی اے) نے منی پور میں این بیرن سنگھ حکومت سے حمایت واپس لے لی، پی ٹی آئی نے یہ اطلاع دی ہے۔ منی پور اسمبلی میں کوکی پیپلز الائنس کے دو ایم ایل اے ہیں۔ کے پی اے کا حکمراں اتحاد سے واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب برین سنگھ کی سربراہی میں حکومت تشدد پر قابو پانے میں ناکامی کی وجہ سےتنقیدوں کی زد میں ہے،اور منی پور فساد کی زد میں ، جس کی وجہ اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کی کوئی تعداد شمار نہیں کی جارہی ہے۔البتہ ہلاکتوں کی تعداد سامنے آچکی ہے۔
کوکی پارٹی، جس کے دو ایم ایل اے ہیں، نے گورنر کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ موجودہ ہنگامے پر غور کرنے کے بعد، وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی زیر قیادت منی پور کی موجودہ حکومت کے لیے جاری حمایت اب نتیجہ خیز نہیں رہی۔ اس کے مطابق، منی پور کی حکومت کو کے پی اے کی حمایت اب حاصل نہیں ہوگی۔ ہم اس حکومت کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔
اس سے پہلے کمیونٹی لیڈروں نے کہا تھا کہ زیادہ تر کوکی ایم ایل ایز کا ان کی پارٹی سے وابستگی کے باوجود 21 اگست سے جاری نسلی تشدد کے پیش نظر منی پور اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ چورا چند پور کے بی جے پی ایم ایل اے ایل ایم کھوٹے نے کہاکہ موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرآئندہ اجلاس میں شرکت کرنا میری طرف سے ممکن نہیں ہوگا،چونکہ نسلی فسادات سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک میر اضلع ہے۔ کھوٹے نے مزید کہا کہ تشدد اور کوکیوں کی طرف سے علیحدہ انتظامیہ کے مطالبات پر قرارداد نہ ہونے سے “تمام کوکی-زومی ایم ایل ایز کا اجلاس میں شرکت ممکن نہیں ہو گا۔ منی پوراسمبلی میں 10 کوکی زومی ایم ایل اے ہیں، جن میں این پی پی کے سات، کوکی پیپلز الائنس کے دو اور ایک آزاد شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…