وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل پیر کی شام کاشی میں چھ کلومیٹر طویل روڈ شو کیا۔ اس دوران بنارس کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے سڑکوں پر تھے۔ ان میں مسلم کمیونٹی بھی پیچھے نہیں رہی۔ پی ایم مودی کا روڈ شو وارانسی کے مسلم اکثریتی علاقے مدن پورہ سے گزرا۔ اس دوران مسلم کمیونٹی بھی پھولوں اور ہاروں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے ایک اسٹیج پر پہنچ گئی۔ استقبال کرنے والوں میں نہ صرف مرد بلکہ مسلم خواتین بھی شامل تھیں۔ مسلم خواتین نے کہا کہ یہ مودی حکومت کا ہی کارنامہ ہے کہ وہ کھلی فضا میں سانس لینے کے قابل ہیں۔ اسی لئے وہ پی ایم مودی کا استقبال کرنے پہنچی ہیں۔
‘پی ایم مودی نے انہیں تین طلاق جیسے بدنما داغ سے آزاد کیا’
مسلم خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے ایسا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صرف پی ایم مودی نے انہیں تین طلاق جیسے بدنما داغ سے نجات دلائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلم کمیونٹی کے مردوں نے بتایا کہ اس بار کاشی کے لوگ اور مسلم کمیونٹی کے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پی ایم مودی کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تاریخی جیت دلائیں گے۔اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی کے روڈ شو میں لوگوں کو فوٹو کلک کرتے دیکھا گیا۔ اس میگا روڈ شو میں ہر عمر کے لوگ موجود تھے۔ بچوں میں بھی حیرت انگیز جوش و خروش دیکھا گیا۔ بھیڑ کو پی ایم مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جو لوگ سڑکوں پر تھے، وہ ایک دوسرے سے گزر کر پی ایم مودی کو دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی لوگ گھروں کی اونچی چھتوں پر بھی جمع ہو گئے تھے۔
‘پی ایم مودی 14 مئی کو اپنی پارلیمانی سیٹ سے نامزدگی داخل کریں گے’
آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وارانسی میں ایک زبردست روڈ شو کیا ۔ اب اس کے بعد وہ 14 مئی کو اپنی پارلیمانی نشست سے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ پی ایم مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے یہاں سے تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کے روڈ شو کو شاندار بنانے کے لیے بی جے پی نے زبردست تیاریاں کی تھی۔ ایک دن پہلے پی ایم مودی نے پٹنہ میں ایک شاندارروڈ شو کیاتھا۔اور اب وارانسی میں روڈ شو کے بعد کل یعنی 14 مئی کو وہ پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…