تمام پارٹیاں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ادھر اتر پردیش کے سلطان پور سے رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی نے ورون گاندھی کے ٹکٹ کی منسوخی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اے بی پی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم پی مینکا گاندھی نے کہا کہ ورون گاندھی کے ٹکٹ کی منسوخی سے وہ حیران نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، “پارٹی فیصلہ کرتی ہے کہ کون کہاں سے الیکشن لڑے گا۔ ورون گاندھی کا ٹکٹ کاٹنے پر کوئی افسوس نہیں ہوا۔” ورون گاندھی کے پارٹی بدلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی نے گزشتہ پانچ سالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزیر نہیں بنی تو سلطان پور کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا، جس کے بعد میں نے وہاں کے لوگوں سے کہا کہ آپ کو کام سے سروکار(مطلب) ہے، ٹھیک ہے، اگر کام میں کوئی کمی آئے تو آپ مجھے بتانا۔”
اتر پردیش میں تمام 80 سیٹیں جیتنے کے سوال پر، انہوں نے کہا، “بی جے پی ایک کیڈر بیس پارٹی ہے، اسے مضبوط کرنے میں 5 سے 10 سال لگے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ وہ کتنی محنت کرتے ہیں۔ پی ایم مودی کی یہ لہر کیڈر کی وجہ سے ہے۔
بھارت ایکسپریس
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…