سیاست

ملکارجن کھڈگے کو سونپی گئی کانگریس کی کمان

کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلےملکارجن کھڑگے نے بدھ کو راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی۔ ساتھ ہی سمتا اسٹال اور شکتی اسٹال کا بھی دورہ کیا۔  کھڑگےنے  اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں صبح 10.30 بجے چارج سنبھالا۔ اس پروگرام میں 1000 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔  چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ تقریباً 1400 ہندوستانی اور 100 غیر ملکی فنکار پرفارم کریں گے۔

 پروگرام میں سونیا گاندھی کے ساتھ راہل گاندھی بھی موجود ہیں ۔

 پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے، “کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے کو انتخابی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی تقریب بدھ، 26 اکتوبر 2022 کو صبح 10.30 بجے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ، نئی دہلی  پر منعقد کی جائے گی۔ آپ کو تہہ دل سے مدعو کیا جاتا ہے۔

کون ہیں ملکا رجن کھڑگے؟

مپنا ملکاارجن کھڑگے ایک ہندوستانی سیاست داں ہیں۔ وہ  کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔کھڑگے 16 فروری 2021 سے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے  لیڈر ہیں۔ وہ حکومت ہند کے سابق وزیر ریلوے اور لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ وزیر بھی  ہیں۔ کھڑگے انڈین نیشنل کانگریس (INC) کے رکن ہیں اور 2009 سے 2019 تک گلبرگہ، کرناٹک سے لوک سبھا کے رکن رہے ہیں۔

18 اکتوبر 2022 کو، ملکاارجن کھڑگے کانگریس کے نئے صدر بنے۔ کانگریس صدر کے عہدے کے لیے 17 اکتوبر کو ووٹنگ ہوا جس میں کل 9,385 ووٹرز نے اپنے  ووٹ ڈالیں۔ کھڑگے کو 7,897 ووٹ ملے، جب کہ ششی تھرور، جو ان کے خلاف مقابلہ میں شامل تھے، ان کو 1072 ووٹ ملے۔ 24 سال بعد گاندھی خاندان سے باہر کانگریس صدر کا انتخاب ہوا ہے۔ اس سے پہلے سیتارام کیسری غیر گاندھی صدر تھے۔

ملکاارجن کھڑگے 21 جولائی 1942 کو کرناٹک کے بیدر ضلع کے ویراوتی میں نقشنا کھڑگے اور سبوا کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے نوتن ودیالیہ، گلبرگہ سے اسکول کی تعلیم مکمل کی اور گورنمنٹ کالج، گلبرگہ سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد، انہوں نے سیٹھ شنکر لال لاہوتی لاء کالج، گلبرگہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ کھڑگے نے 13 مئی 1968 کو رادھا بائی سے شادی کی جن سے ان کی دو بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ 2006 میں، کھڑگے نے کہا کہ وہ بدھ مت کی پیروی کرتے ہیں ۔انہوں نے پہلی بار 1972 میں کرناٹک ریاستی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا اور گرومٹکل حلقہ سے جیتے۔ انہوں نے لگاتار 9 بار (1972، 1978، 1983، 1985، 1989، 1994، 1999، 2004، 2008، 2009) اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ 2005 میں انہیں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا۔ ملکاارجن کھڑگے 2014-2019 کے دوران لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر تھے۔ 12 جون 2020 کو، کھڑگے 78 سال کی عمر میں کرناٹک سے راجیہ سبھا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ 12 فروری 2021 کو، کھڑگے کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

Bharat Express

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: ملاقات کے لیے نہیں آئے ڈاکٹر، منتظر رہیں ممتا بنرجی، بولیں، میں استعفیٰ دینے کے لئے بھی ہوں تیار

حکومت نے ڈاکٹروں کو تیسری بار مذاکرات کے لیے بلایا تھا۔ وزیر اعلی  ممتا بنرجی…

2 mins ago

Fire at girls’ hostel in Madurai: تمل ناڈو کے مدورائی میں گرلز ہاسٹل میں لگی آگ، دو خواتین کی گئی جان، پانچ دیگر زخمی

مدورائی کے سماجی کارکن ایم کنداس نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے…

2 hours ago

Sitaram Yechury; a strong advocate of coalition politics: اتحادی سیاست کے مضبوط پَیروکار تھے سیتارام یچوری، جانئے کیسا رہا ان کا سیاسی سفر؟

تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سی پی ایم کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے پولیٹ…

2 hours ago