سیاست

Mallikarjun Kharge Angry Again: ملکارجن کھڑگے پھر ہوئے  ناراض، پارلیمنٹ ہاؤس میں پرچم کشائی کے پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے، جانے کیا ہے وجہ

Mallikarjun Kharge Angry Again: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو حالیہ G-20 سربراہی اجلاس میں صدر کی طرف سے دیے گئے ڈنرمیں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ کانگریس پارٹی نے اسے دلتوں کی توہین قرار دیا۔ اسی دوران آج جب انہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے نئے احاطے میں پرچم کشائی کے پروگرام کے لیے بلایا گیا تو انہوں نے پہلے سے طے شدہ پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اپنی مصروفیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعوت نامہ تاخیر سے ملنے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

دعوت تاخیر سے ملنے  لگایاالزام

راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پرمود چندر مودی کو لکھے خط میں ملکارجن کھڑگے نے 15 ستمبر کی شام دیر گئے اس پروگرام کے لیے دعوت نامہ موصول ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ ملکارجن کھڑگے نے لکھا، ’’میں یہ خط مایوسی کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ مجھے کل 15 ستمبر 2023 کو شام کو نیو پارلیمنٹ ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب کے لیے آپ کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔‘‘

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ اتوار کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پرچم کشائی کریں گے۔ اس کو 18 سے 22 ستمبر تک ہونے والے پارلیمنٹ کے پانچ روزہ اجلاس کے آغاز کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دعوت تاخیر سے ملنے کا الزام

ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے انہیں جو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے وہ کافی تاخیر سے موصول ہوا ہے۔ جس کے لیے ملکارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری پی سی مودی کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام 17 ستمبر کو پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع  ہوگا

کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام 17 ستمبر کو پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے۔جب کہ ملکارجن کھڑگے کو دعوت نامہ 15 ستمبر کو بھیجا گیا تھا۔ حکومت کو سب کچھ پہلے سے معلوم تھا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ پہلے سے طے تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہے  نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے صحن پر پرچم لہرائیں گے۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش اور دیگر مرکزی وزراء موجود رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

26 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

55 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago