سیاست

BJP MP Dinesh Sharma: سدرشن چکر دھاری بھگوان کرشن ہیں، جو آسوری طاقتوں کے خاتمے کی علامت ہیں-ڈاکٹر دنیش شرما

لکھنؤ –راجیہ سبھا کے رکن اور اترپردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے شری کرشن جنم اشٹمی کے مختلف پروگراموں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدرشن چکر دھاری بھگوان کرشن شیطانی قوتوں کے خاتمے کی علامت ہیں۔ جو شری کرشن “شیام” کہلاتے ہیں، وہی “مرلی منوہر”، “کنہیا” اور “دوارکا دھیش” بھی ہیں۔ ان کی لِیلا انوکھی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب شری کرشن متھرا میں رہتے ہیں تو بانسری بجا کر محبت اور اپنائیت پھیلاتے ہیں، اسی لیے وہ کانہا کہلاتے ہیں۔ لیکن جب وہ متھرا سے گجرات کے دوارکا چلے جاتے ہیں تو دوارکا دھیش کہلاتے ہیں، اور ان کی ایک انگلی پر سدرشن چکر ظاہر ہوتا ہے، جس سے وہ تباہ کن روپ اختیار کرتے ہیں۔

شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر کھٹودھام میں منعقد پروگرام میں ڈاکٹر شرما نے کہا کہ آج کے دن وہ بھگوان کرشن پیدا ہوئے تھے جو کنس جیسے ظالم کا خاتمہ کرنے والے ہیں، جو ناپسندیدہ باتیں کرنے والے کو ایک بار میں سزا دینے کی طاقت رکھتے ہیں، مگر پھر بھی وہ99 غلطیوں کو معاف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں — اسی لیے وہ “یوگی کرشن” کہلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا:بچپن میں ورنداون میں کالیہ ناگ کا غرور توڑتے ہیں،

اندر دیو کے گھمنڈ کو چکناچور کرنے کے لیے گووردھن پہاڑ کو انگلی پر اٹھا لیتے ہیں،

سچائی کے لیے پانڈووں کا ساتھ دیتے ہیں،

اور گیتا کے ذریعے انسان کو جینے کا راستہ دکھاتے ہیں۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اگر کوئی نیک عمل کرتے ہوئے جس بھگوان کو مانتا ہے، صرف اس کا دھیان کرنے سے بھی اس کی خواہشات پوری ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان کھاٹو شیام، بھگوان کرشن کے انش اوتار ہیں۔ ایک روایت کے مطابق بھگوان کرشن نے انہیں آشیرواد دیا تھا کہ:”جو بھی میرے روپ میں تمہاری پوجا کرے گا، اس کے سارے کام پورے ہوں گے۔”

انہوں نے مزید کہا:”ہارے کا سہارا، بابا کھاٹو شیام،  ہمارا۔ جو بھی شکست کھاتا ہے، بابا اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔”

انہوں نے لکھنؤ کے مختلف مقامات جیسے  نرہی کی جھانکی، یحییٰ گنج ٹاٹ پٹی میں مختلف شری کرشن جھانکیوں کا ذکر کیا، اور کہا کہ آج کئی جگہوں پر یہ تقریبات پہلے جیسے جوش و خروش سے نظر نہیں آتیں، لیکن کھاٹو شیام، جی اور پولیس لائن کی شری کرشن جھانکی آج بھی بہت اہمیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقتدار میں دوبارہ پولیس تھانوں میں شری کرشن جنم اشٹمی منانے کی روایت دوبارہ شروع ہوئی ہے، جو ایک اچھا قدم ہے۔

اس موقع پر کئی شخصیات موجود تھیں، جن میں سابق جل شکتی منتری ڈاکٹر مہندر سنگھ، شری سنجیو اگروال، شری منٹو اگروال، شری سدھیر گرگ، شری کھنو جی، شری ردھی کشور گوڑ، شری بالمکند گوڑ، شری کپل شرما شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP SIR: یوپی میں ایس آئی آر کے بعد بھی ایک ووٹر کے نام پر چار چار ووٹر کارڈ! کیسے بن رہے ڈپلیکیٹ کارڈ؟

اتر پردیش میں ایس آئی آر مہم کے ذریعے 2.04 کروڑ سے زائد ووٹروں کے…

6 minutes ago

Neha Bora Move Delhi HC: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا دہلی ہائی کورٹ پہنچیں، پولیس پر لگائے سنگین الزامات

دہلی پولیس کے بانڈ نوٹس کو نیہا بورا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، رہائی…

54 minutes ago

Congress rejects ‘regime change’ allegations: ’’ہندوستان نہ بنگلہ دیش ہے، نہ فرانس‘‘ کانگریس نے اقتدار کی تبدیلی کی سازش کے الزامات  کیے مسترد

ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد…

1 hour ago

Delhi Protests Business Losses: ووٹ چوری کے خلاف مظاہروں سے دہلی کے کاروبار کو 3000 کروڑ روپے کا نقصان، سی ٹی آئی نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ

دہلی کے 700 سے زیادہ بازاروں میں کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ، ووٹ چوری معاملے…

2 hours ago