سیاست

Land For Job Scam: لالو کے سمدھی کے گھر پر 16 گھنٹے تک چھاپہ، تین ڈبوں میں دستاویزات برآمد

Land For Job Scam: غازی آباد۔ غازی آباد میں لالو یادو کے بہنوئی جتیندر یادو کے گھر پر ای ڈی کی تحقیقات 16 گھنٹے تک جاری رہی۔ جمعہ کی صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی تفتیش رات 12 بجے مکمل ہوئی۔ ای ڈی کی ٹیم تین بڑے ڈبوں میں دستاویزات اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ حالانکہ ای ڈی نے ابھی تک اس کارروائی کو لے کر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی ٹیم کو جتیندر یادو کے گھر سے کچھ مشکوک دستاویزات ملے ہیں۔ ان کے بارے میں گھر والوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

لینڈ فار جاب اسکیم معاملے میں ای ڈی نے کل لالو پرساد یادو سے جڑے 15 جگہوں پر چھاپہ ماری کی۔ ای ڈی کی تلاشی کے دوران 540 گرام سونے کے سکے، 1.5 کلو سونے کے زیورات ،  53 لاکھ روپے کیش، 900 امریکی ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی ملی  ہے ۔ اس کے علاوہ جانچ میں معلوم چلا ہے کہ جس دہلی کے فرینڈس کالونی علاقہ کے گھر میں تیجسوی یادو رہتے ہیں۔ وہ گھر اے کے انفو سسٹم کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ یہ کمپنی لالو یادو کے خاندان کی ہے۔ جن کے خلاف سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ساتھ ہی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ میریڈیئن کنسٹرکشن کو فروخت کیے گئے چار پلاٹ ابو دجانہ کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

لالو یادو کی چوتھی بیٹی راگنی کی شادی سال 2012 میں جتیندر یادو کے بیٹے راہول یادو سے ہوئی تھی۔ جتیندر یادو سماج وادی پارٹی کے لیڈر ہیں اور سابق ایم ایل سی ہیں۔ ان کے بیٹے راہل یادو نے 2017 اور 2022 کے اسمبلی انتخابات بلند شہر ضلع کی سکندرآباد اسمبلی سیٹ سے ایس پی کے ٹکٹ پر لڑے تھے، لیکن دونوں بار ہار گئے۔

اسمبلی انتخابات کے وقت داخل کردہ حلف نامہ کے مطابق راہل کے پاس تقریباً 25 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ راہل غازی آباد میں ایک ریستوراں بھی چلاتے ہیں، جس میں راگنی بھی ان کی مدد کرتی ہے۔ تقریباً 5 سال پہلے راہل یادو کے اکاؤنٹ سے رابڑی دیوی کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ روپے منتقل ہوئے تھے، اس وقت بھی ایجنسیوں نے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

  -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

35 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago