سیاست

Kokilaben Ambani: کوکیلابین امبانی کی طبیعت اچانک بگڑی، HN ریلائنس اسپتال میں داخل، امبانی خاندان میں تشویش کی لہر

ریلائنس گروپ کے بانی دھیرو بھائی امبانی کی اہلیہ اور امبانی خاندان کی سربراہ، کوکیلابین امبانی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔ 91 سالہ کوکیلابین کو فوری طور پر ممبئی کے HN ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

ممبئی پہنچا امبانی خاندان

خبر سامنے آتے ہی پورا امبانی خاندان ممبئی پہنچ گیا۔ انہیں کالینا ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اس دوران انل امبانی اور ان کی اہلیہ ٹینا امبانی خاصے پریشان اور افسردہ نظر آئے۔

مکیش امبانی بھی اپنی والدہ کی تیمارداری کے لیے اسپتال پہنچے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ فی الحال خاندان کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کی سخت نگرانی

اسپتال ذرائع کے مطابق کوکیلابین کی حالت مستحکم ہے، لیکن ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹیم پوری احتیاط برت رہی ہے۔ فی الحال، خاندان نے صورتحال کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، ان کی دیکھ بھال بہترین طریقے سے کی جا رہی ہے۔

دھیرو بھائی امبانی سے شادی

کوکیلابین نے 1955 میں دھیرو بھائی امبانی سے شادی کی تھی۔ ان کے چار بچے ہیں: مکیش امبانی، انل امبانی، نینا کوٹھاری، اور دیپتی سلگاوںکر۔ وہ طویل عرصے سے اپنے بڑے بیٹے مکیش امبانی اور ان کے خاندان کے ساتھ ممبئی کے مشہور انٹیلہ میں رہتی ہیں۔

کوکیلابین کو وقتاً فوقتاً عوامی تقریبات میں دیکھا جاتا ہے۔ رواں سال فروری میں وہ پریاگ راج مہاکمبھ میں اپنے خاندان کے ساتھ نظر آئیں تھیں۔

اہم شیئر ہولڈر

مالی اعتبار سے بھی وہ ریلائنس انڈسٹریز کی ایک بڑی شیئر ہولڈر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ان کے پاس تقریباً 1.57 کروڑ شیئرز ہیں، جو کمپنی کی کل ایکویٹی کا تقریباً 0.24فیصد ہیں۔ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ان کی نیٹ ورتھ تقریباً 18,000 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027: ایک ہی گروپ میں بھارت اور پاکستان، 10 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ

ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…

2 hours ago

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

5 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

7 hours ago