سیاست

Arvind Kejriwal Bail : اروند کیجریوال کو ای ڈی معاملے میں سپریم کورٹ سے ملی عبوری ضمانت ، اے اے پی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا- ستیہ میو جیتے

ہلی سے ایک بڑی خبر آئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ کیجریوال کو بڑی راحت ملی ہے۔ کیجریوال کو ضمانت ملنے سے اے اے پی کارکنوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

لیکن وہ جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ یہ راحت ای ڈی کیس میں دی گئی ہے۔ اے اے پی کے قومی کنوینر کیجریوال کو CBI نے 26 جون کو دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کیا کہا؟
اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ (کیجریوال) ایک منتخب لیڈر ہیں۔ ایسے میں کیجریوال خود فیصلہ کریں گے کہ کیا وہ وزیر اعلیٰ رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
سی ایم کیجریوال کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کیا کہا؟
عبوری ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ کیجریوال ایک منتخب لیڈر ہیں اور یہ فیصلہ انہیں کرنا ہے کہ وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ بنے رہنا چاہتے ہیں۔

سنجے سنگھ نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ جھوٹے مقدمے درج کر کے سچ کو کب تک قید رکھیں گے مودی جی، پورا ملک آپ کی آمریت کو دیکھ رہا ہے۔ ای ڈی کورٹ ہو یا سپریم کورٹ، سبھی مانتے ہیں کہ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے جھوٹا پھنسایا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق کی فتح ہے۔ آمریت کا خاتمہ۔

سی ایم کیجریوال کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کیا کہا؟
عبوری ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ کیجریوال ایک منتخب لیڈر ہیں اور یہ فیصلہ انہیں کرنا ہے کہ کیا وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ رہنا چاہتے ہیں۔

آتشی نے حکومت کو نشانہ بنایا
اے اے پی لیڈر آتشی نے مرکزی حکومت کو  نشانہ بناتنے ہوئے کہا کہ کیجریوال کو سی بی آئی  اس وجہ سے گرفتارکرایا گیا کیوں کہ  ای ڈی کیس میں ضمانت ملتی ہے تو وہ  باہر نہیں آپائیں۔
اےاے پی نے کہا کہ یہ کیس فرضی ہے
اے اے پی کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوربھ بھردواج نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز فرضی ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو مرکزی حکومت کے مظالم کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Arvind Kejriwal’s bail plea: اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ کل سنائے گا فیصلہ

دہلی کے سی ایم کیجریوال نے شراب پالیسی کیس میں ضمانت اور سی بی آئی…

1 hour ago

Adani power deal under scrutiny: بنگلہ دیش کے ساتھ اڈانی پاور ڈیل کی تحقیقات کرے گی یونس سرکار،ہوسکتا ہے بڑا فیصلہ

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اس معاہدے کی شرائط جاننا چاہتی ہے جس کے تحت…

2 hours ago

Indore Crime News: پکنک منانے گئے فوج کے 2 جوانوں پر حملہ، ٹرینی فوجی کے ساتھ بندوق کی نوک پر گینگ ریپ

پولیس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جام گیٹ کے قریب آرمی کی ایک…

2 hours ago