Israel-Hamas War: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ گزشتہ 80 سالوں سے فلسطینی زمین پر قابض ہیں ۔ راجستھان کے جے پور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل نے پچھلے 80 سالوں سے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اویسی نے مہاتما گاندھی کا مزید حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ فلسطین عربوں کی سرزمین ہے، جس طرح انگلستان انگریزوں کی سرزمین ہے اور فرانس۔ فرانسیسیوں کی سرزمین۔
انہوں نے کہا، “ہندوستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے۔ ہم نے ہمیشہ محسوس کیا کہ فلسطینیوں کو اپنا ایک آزاد ملک ہونا چاہیے۔”
شیئر کی گئ مسجد اقصیٰ کی تصویر
اس سے پہلےاسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی تصویر شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ ہینڈس آف غزہ، فلسطین زندہ باد ، تشدد مردآباد ، مسجد اقصیٰ آباد رہے ۔
اس سے قبل نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا تھا، ’’21 لاکھ کی آبادی والے ملک کے 10 لاکھ غریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ دنیا خاموش ہے۔ آپ کو اسرائیلی قبضہ نظر نہیں آتا، آپ کو مظالم نظر نہیں آتے۔
اٹل بہاری واجپائی کی ویڈیو شیئر کی گئی
اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا ایک پرانا ویڈیو بھی شیئر کیا تھا۔جس میں انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حق میں بات کی تھی۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اویسی نے کہا، بی جے پی کے ایک آنجہانی لیڈر نے ایک بار فلسطین کے بارے میں کہا تھا کہ عربوں کی سرزمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ہم نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔ جب کانگریس اقتدار میں آئی تو اسے بدل دیا گیا ۔
بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…