چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخابات میں مہاوتی (ریاست میں حکمران اتحاد) کے تمام نو امیدواروں کی جیت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس سال کے آخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل ایک ‘ٹریلر’ ہے۔
ایکناتھ شندے نے صحافیوں کو بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن کی طرف سے جھوٹا بیانیہ تیار کیا گیا اور لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا، “مہاوتی نے بڑی جیت درج کی ہے۔ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔ ایک جھوٹا بیانیہ (کہ بی جے پی کے ذریعہ آئین کو تبدیل کیا جائے گا) بنایا گیا تھا۔ لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔ مہاوتی کی جیت (قانون ساز کونسل کے انتخابات میں) ایک ‘ٹریلر’ ہے۔
‘ مہاوکاس اگھاڑی کو بھی ووٹ ملے’
قابل ذکربات یہ ہے کہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ اپوزیشن دعویٰ کر رہی تھی کہ حکمراںاتحاد کا کوئی امیدوار ہار جائے گا، لیکن نتائج نے ظاہر کیا کہ مہاوتی کو نہ صرف اپنے حلقوں سے بلکہ مہا وکاس اگھاڑی کے ایم ایل ایز سے بھی ووٹ ملے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پانچ سیٹیں جیتیں، جب کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے دو دو سیٹیں جیتیں۔ اس طرح حکمراں اتحاد نے 11 میں سے نو نشستیں جیت لیں۔
اجیت پوار نے کیا کہا؟
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ انہوں نے، فڑنویس اور شندے نے بہتر تال میل اور ذمہ داریوں کے اشتراک کو یقینی بنانے کے لیے کئی میٹنگیں کیں، جس کی وجہ سے مہاوتی امیدواروں کی جیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس اسمبلی انتخابات میں اتحاد کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کرے گا۔ یہ انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ قانون ساز کونسل کے 11 اراکین کی چھ سالہ میعاد 27 جولائی کو پوری ہو رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…