سیاست

Top Lashkar Terrorist Killed In Pakistan: لشکر کا موسٹ وانٹڈ دہشت گردAbu Qatal پاکستان میں مارا گیا، حافظ سعید کا تھا قریبی

پاکستان میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ دہشت گرد حافظ سعید کا قریبی اور موسٹ وانٹڈ دہشت گرد Abu Qatal سنگھی مارا گیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات آٹھ بجے پیش آیا۔

این آئی اے نے اسے موسٹ وانٹڈ قرار دیا تھا

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے  اسےموسٹ وانٹڈ قرار دیا تھا۔ وہ ہندوستان میں کئی بڑے دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کی تلاش فوج اور سکیورٹی اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی۔

حافظ سعید کا  قریبی تھا

Abu Qatal ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے بہت قریب تھا۔ حافظ سعید ہی نے انہیں لشکر کا چیف آپریشنل کمانڈر بنایا۔ ابو قتال نے کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے حافظ سعید کے حکم پر براہ راست کام کیا کرتاتھا۔

جموں و کشمیر  کےریاسی پر حملہ کرنے کی سازش میں تھا شامل

کچھ عرصہ قبلAbu Qatal جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں تیرتھ یاتری کی بس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھا۔ اس حملے میں کئی بے گناہ لوگ مارے گئے۔ اس کے علاوہ اسے 2023 میں راجوری ضلع کے دھانگری گاؤں میں دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی مانا جاتا تھا۔ اس حملے میں دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

این آئی اے نے جنوری 2023 میں اس حملے کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس کیس میں پانچ دہشت گردوں کو ملزم بنایا گیا تھا جن میں تین پاکستانی دہشت گرد بھی شامل تھے۔ ان میں نمایاں نام سیف اللہ عرف ساجد جٹ، محمد قاسم اور Abu Qatalتھا۔ قتال پاکستانی شہری تھا اور کافی عرصے سے لشکر کے لیے کام کر رہا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

23 minutes ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

1 hour ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

2 hours ago