سیاست

Pak diplomat’s throat slit gesture at Indian protestors in UK: برطانیہ میں پاکستانی اہلکار نے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندوستانیوں کو گلے کاٹنے کی دھمکی دی، ویڈیو وائرل

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہر ہندوستانی غصے  کی آگ میں جل رہے ہے ، اور دنیا  کے مختلف  ممالک میں رہنے والے ہندوستانی بھی اس  حملے کے خلاف احتجاج  کررہےہیں۔ اس حملے میں 28 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔ لیکن پاکستان کو ان اموات کی کوئی پروا نہیں۔ ایسی ہی ایک شرمناک حرکت لندن میں پاکستانی سفارت خانے سے سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی سفیر کی جانب سے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندوستانیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس میں پاکستانی افسر نے بھارتی مظاہرین کے گلے کاٹنے  کی طرف اشارہ کیا۔

کیوں گلا کاٹنے کا اشارہ کیا؟

لندن میں پاکستانی فوج کے دفاعی  افسر  نے ہندوستانی مظاہرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ،بے شرمی کے ساتھ ان کا  گلے کاٹنے کا اشارہ کیا اور دھمکی دی۔ یہ اشارہ کرنے والا افسر کرنل تیمور راحت ہے، جو برطانیہ میں پاکستان مشن میں پاک فوج، فضائی اور ملٹری اتاشی ہے۔ اس  حرکت کے بعد ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی دہشت گردوں اور اہلکاروں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

ابھی نندن وردھمان کی تصویر لے کر مشتعل کرنے کی کوشش کی

پاکستانی افسر نہ صرف گلا کاٹنے کا اشارہ کر رہا تھا بلکہ اس نے بھارتی فضائیہ کے افسر ابھی نندن وردھمان کی تصویر لے کر مشتعل کرنے کی کوشش کی، اس نے وہ  تصویر ب ہاتھ میں پکڑی ہوئی  تھی، جس پر لکھا تھا ’’چائے لاجواب ہے۔‘‘ یہ حرکت ہندوستانیوں کو مشتعل کرنے اور ان کی توہین کرنے کی کوشش تھی۔ لیکن احتجاج کرنے والے بھارتیوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھا۔

ابھی نندن وردھمان کون ہیں؟

ابھی نندن وردھمان ، جو بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر تھے، پلوامہ حملے کے دوران دنیا کی نظروں میں آگئے۔ پلوامہ حملے کے بعد وہ دہشت گردوں کے خلاف بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابھی نندن وردھمان نے پاکستان کی سرحد میں گھس کر دشمن کی فوج کے لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پاکستانی لڑاکا طیارے کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے طیارے کو بھی نقصان پہنچا اور وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں پاکستانی فوج نے پکڑ لیا ،لیکن بعد میں بھارت کے دباؤ پر ابھی نندن کو رہا کر دیا گیا۔ ابھی نندن وردھمان کو ان کی بہادری کے لیے 2021 میں ویر چکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

7 minutes ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

39 minutes ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

1 hour ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

2 hours ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

3 hours ago