Iliyas Azmi passes away: سابق رکن پارلیمنٹ اور قدآور مسلم رہنما الیاس اعظمی کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ دہلی کے اپولو اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی ہے۔ کافی دنوں سے وہ بیمار تھے اور دہلی کے اپولو اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا ،البتہ آج شام وہ دار فانی سے کوچ کرگئے۔ خبر ہے کہ ان کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد ان کے آبائی گاوں برولی تحصیل، پھولپور ضلع اعظم گڑھ میں ہوگی۔ واضح رہے کہ الیاس اعظمی کی ولادت 22 اگست 1934 کو ہوئی تھی ۔ اترپردیش کے برولی پھولپور میں ان کی پیدائش ہوئی ۔ مقامی مدرسہ روضہ العلوم سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ 2 مئی 1950 کو بدرالنساء سے ہوئی ،جن سے چار بیٹے اور چار بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔
الیاس اعظمی ایک کامیاب سیاستداں تھے ۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کو بنانے میں بنیادی رول ادا کیا تھا، ایک مدت تک اس پارٹی کو سینچنے اور مضبوط کرنے کیلئے اعظمی نے کافی محنت کی جس کا مثبت نتیجہ بھی دیکھنے کو ملا البتہ بعد میں کجریوال کے تیور بدلنے سے ناراض الیاس نے عام آد می پارٹی چھوڑ دی ۔عام آدمی پارٹی سے پہلے وہ بہوجن سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر تھے ۔ انہوں نے 2004 میں شاہ آباد سے لوک سبھا کی سیٹ پر جیت درج کی تھی ۔ 2009 میں انہوں نے لکھیم پور کھیری سے جیت درج کی اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کی ۔ دو بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے الیاس اعظمی کے انتقال سے یوپی میں مسلم قیادت کا فقدان بحران کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ان کےانتقال سے سیاسی گلیارے میں سوگ کا ماحول ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…