سیاست

If We Fight BJP With Confusion…پوری دنیا جانتی ہے کہ اعظم خان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے:اکھلیش یادو

آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اتر پردیش کی تمام سیاسی پارٹیاں تیار ہو چکی ہیں۔ اسی سلسلے میں، ان دنوں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنی تنظیم کو مضبوط کرتے ہوئے اور کارکنوں کو متحرک کرتے نظر آ رہے ہیں۔ آج اکھلیش یادو نے شاہجہاں پور میں لوک جاگرن ابھیان کے تحت منعقد سماج وادی پارٹی کے دو روزہ تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔ادھر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق ریاستی وزیر اعظم خان کو سزا سنائے جانے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہناتھا کہ اعظم خان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پر ذات پات  کی بنیاد پر امتیاز پھیلانے کا الزام لگایا۔

بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا

ریاست کی بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست اور ملک کی عوام بی جے پی حکومت کو سبق سکھائیں گے اور لوک سبھا انتخابات میں ہر طرف سے ناکام ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈران اور پوری تنظیم صرف ذات پرستی اور تفریق پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ بی جے پی کسی بھی طریقے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہی ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو سبق سکھائیں۔

انڈیا اتحاد پر اکھلیش یادو کا بیان

اس دوران  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی تنظیم کی خواتین سے اپیل کروں گا کہ وہ ایسی مہم چلائیں جس کے ذریعے خواتین، لڑکیاں اور طالبات کو جوڑا جا سکے۔ مجھے امید ہے کہ یہاں کی تنظیم ہماری مہم چلا کر ہمارا ساتھ دے گی۔ جو لوگ لوک سبھا میں خواتین کے لیے بل لائے ہیں، کیا انہوں نے خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انڈیا اتحاد میں دراڑ پر کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘انڈیا الائنس انڈیا کے انتخابات کے لیے ہے، جب ملک کے انتخابات ہوں گے تو بات چیت ہوگی۔ بی جے پی ایک بہت منظم پارٹی ہے، اس لیے اس سے مقابلہ کرنے کے لیے کسی بھی پارٹی میں کنفیوژن نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کنفیوژن کے ساتھ الیکشن لڑیں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی ای ڈی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گزشتہ جمعہ…

3 hours ago

Ornate Jewels: :آرنیٹ جیولز ،زیورات: جذبہ، دستکاری، اور خوبصورتی کا سفر

ہمارا عزم، 'زینت،' خوبصورتی، عیش و عشرت، اور اپنے آپ کو بے وقت کے ساتھ…

3 hours ago

Asaduddin Owaisi On PM Modi Russia Visit: پی ایم مودی کے روس پہنچنے پر اسدالدین اویسی نے کیا یہ بڑا مطالبہ

روس دورے پر پہنچے وزیراعظم مودی سے اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ انہیں جنگی…

5 hours ago

Bigg Boss OTT 3: ’میں گھر جانا چاہتی ہوں…‘ وشال کے کمنٹ پر کرتیکا ملک نے کہی یہ بڑی بات

وشال کے تبصرہ پرکرتیکا ملک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب…

5 hours ago