کنگنا رناوت ہماچل پردیش کی منڈی لوک سبھا سیٹ پر اپنی پرجوش مہم کے لیے خبروں میں ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے اوٹ پٹانگ انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ تقریباً ہر معاملے پر بڑی بے تکلفی کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں ایک تقریر کے دوران ان کے حالیہ تبصروں نے فلم انڈسٹری میں ان کے اثر و رسوخ اور حیثیت کا میگا اسٹار امیتابھ بچن سے موازنہ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل بحث کو جنم دیا ہے۔
ان دنوں کنگنا رناوت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ ہماچل پردیش کی منڈی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کنگنا رناوت کا ایک نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ نے اپنا موازنہ صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن سے کیا ہے ۔جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنا موازنہ امیتابھ بچن سے کیا
کنگنا رناوت ان دنوں مسلسل جلسے کر رہی ہیں۔ اداکارہ کی تقریر کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔ وائرل ہو رہی ویڈیو میں کنگنا رناوت کہہ رہی ہیں کہ ’پورا ملک حیران ہے کہ کنگنا رناوت، چاہے میں راجستھان جاؤں، چاہے میں مغربی بنگال جاؤں، چاہے میں دہلی جاؤں، چاہے میں منی پور جاؤں، ایسا لگتا ہے جیسے اتنا پیار اور عزت میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اگر امیتابھ بچن جی کے بعد انڈسٹری میں کسی کو اتنی محبت اور عزت ملتی ہے تو مجھے ملتی ہے۔
بگڑے ہوئے شہزادوں کی پارٹی ہے
ان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ بگڑے ہوئے شہزادوں کی پارٹی ہے…چاہے وہ راہل گاندھی ہوں جو چاند پر آلو اگانا چاہتے ہیں یا تیجسوی سوریا جو غنڈہ گردی کرتے ہیں اور مچھلیاں کھاتے ہیں۔ دراصل کنگنا رناوت تیجسوی یادو کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی تھیں ۔لیکن غلطی سے انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے لیڈر تیجسوی سوریا پر حملہ بول دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ سے جاری ہے تباہی، اب تک 5 ہلاک، سی ایم دھامی نے دی سخت ہدایات
یوزر کے ردعمل
سوشل میڈیا یوزر کنگنا رناوت کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا: ماڈرن راکھی ساونت۔ ایک یوزرنے لکھا، ‘اگر عوام اتنا پیار کرتی ہے تو اس خاتون کی فلمیں کیوں نہیں دیکھتے، ایک کے بعد ایک فلمیں فلاپ ہو رہی ہے ۔!’
بھارت ایکسپریس
کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…
مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل بابا صاحب سمیت…
غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…
کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…
ہفتہ کے روز گجرات ہائی کورٹ کے وکیل کو ایک مشکوک پارسل بھیجے جانے کے…
نئے سال کے موقع پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 22 جنوری سے ٹی ٹوئنٹی…