سیاست

Bangladesh Violence :شیخ حسینہ کی پارٹی کے لیڈر کے ہوٹل میں آتشزدگی، 8 افراد کوزندہ جلایا ، 134 زخمی

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد مظاہرین کے طالبانی اقدامات سامنے آئے ہیں۔ یہاں جیسور میں پیر کو ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، جس میں کم از کم 8 افراد جھلس کر ہلاک اور 84 افراد زخمی ہوگئے۔ ہوٹل کا مالک جیسور ضلع عوامی لیگ کا جنرل سیکرٹری شاہین چکلادارتھے۔

ڈپٹی کمشنر ابرارالاسلام نے واقعے کی تصدیق کردی۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت 20 سالہ چیان اور 19 سالہ سیجن حسین کے طور پر ہوئی ہے۔ اسپتال کے ایک ملازم ہارون رشید نے بتایا کہ وہاں کم از کم 84 افراد زیر علاج ہیں، جن میں زیادہ تر طلباء ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر ہزاروں افراد وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کا جشن منا رہے تھے۔ جشن کے دوران کچھ لوگوں نے چترمور علاقے میں جابر ہوٹل کو آگ لگا دی اور اس کا فرنیچر توڑ دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شرپسندوں نے ضلع عوامی لیگ کے دفتر اور شارشا اور بیناپول علاقوں میں عوامی لیگ کے مزید تین رہنماؤں کے گھروں پر حملہ کیا۔

اب تک 300 افراد کی جان چلی گئی ہے

بنگلہ دیش میں آتشزدگی اور تشدد کی وجہ سے اب تک کم از کم 300 افراد جان کی جاچکی ہے۔ ایسا دعویٰ پیر کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 300 ہے۔ اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اتوار کو بنگلہ دیش کی سڑکوں پر تشدد ہوا۔ مرنے والوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی،

100 افراد کی ہلاکت کی سرکاری تصدیق

حکام نے جھڑپ میں 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ قابل  ذکر بات یہ ہے کہ اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد کم از کم 300 ہے۔ اتوار کو ہونے والی شدید جھڑپ میں 14 پولیس اہلکاروں سمیت 100 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

39 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

1 hour ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

1 hour ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

2 hours ago