سیاست

Shah on 3-day visit to Assam and Mizoram: وزیر داخلہ امت شاہ آسام اور میزورم کے تین روزہ دورے پر، جانئے پل پل کی اپ ڈیٹس ؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آسام اور میزورم کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو جورہاٹ پہنچے۔ آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے اپنی پوری کابینہ کے ساتھ جورہاٹ ہوائی اڈے پر امت شاہ کا پرجوش استقبال کیا۔

امت شاہ پولیس اکیڈمی کا افتتاح کریں گے

آسام کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا، “ہم عزت مآب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا آسام کی پاؤتر سرزمین پر جورہاٹ ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کرتے ہیں۔” جورہاٹ پہنچنے کے بعد وزیر داخلہ گولاگھاٹ ضلع کے قریبی قصبہ ڈیرگاؤں کے لیے روانہ ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ ہفتہ کو امت شاہ پولیس اکیڈمی کا افتتاح کریں گے، جس کا پہلا مرحلہ 167.4 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ 425.48 کروڑ روپے کی لاگت سے پولیس اکیڈمی کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد بھی امت شاہ رکھیں گے۔ اس کے بعد وزیر داخلہ میزورم روانہ ہوں گے۔

میزورم میں  کن کن پروگراموں میں حصہ لیں گے؟

میزورم میں، امت شاہ آسام رائفلز کی تنصیبات کو ایزول سے زوکھاوسانگ منتقل کرنے کے لیے تقریب میں شرکت کریں گے، جو ریاستی دارالحکومت سے تقریباً 15 کلومیٹر دور ہے۔ حکام نے بتایا کہ امت شاہ ہفتہ کی شام گوہاٹی واپس آئیں گے اور کوئینادھورا علاقہ میں واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس میں رات قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:India In UN:بار بار راگ الاپنے سے کشمیر تمہارا نہیں ہوجائے گا، بھارت نے پاکستان کو اقوام متحدہ میں کردیا خاموش

57  ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کریں گے  

اتوار کی صبح امت شاہ کوکراجھار ضلع کے ڈوٹما کے لیے روانہ ہوں گے، تاکہ آل بوڈو اسٹوڈنٹس یونین (ABSU) کی 57ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کریں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ، بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل ریجن (بی ٹی آر) کے سربراہ پرمود بورو، سینئر وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور اہم اسٹیک ہولڈر اس تقریب میں موجود ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 minute ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کومتاثرکیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو،…

5 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

14 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: ہندوستان عالمی معیار کے کھلاڑی بھی تیار کرے اور عالمی معیار کا کھیلوں کا سامان بھی بنائے: وزیر اعظم مودی

 ہماری کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعت کچھ کر دکھائے۔ جب بھی کوئی کھلاڑی،…

41 minutes ago