Gujarat And Himachal Election Result: گجرات اسمبلی انتخابات کے رجحانات آنے شروع ہو گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ گجرات میں اصل مقابلہ حکمران بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ تاہم عام آدمی پارٹی نے بھی پوری طاقت سے الیکشن لڑا ہے اور گجرات کی لڑائی کو سہ رخی بنانے کی کوشش کی ہے۔ گجرات میں کانگریس اقتدار کی قحط کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ بی جے پی لگاتار ساتویں بار اقتدار میں واپسی کی کوشش کر رہی ہے۔ گجرات کے نتائج کے ساتھ ہی ہماچل میں ہونے والے انتخابات کے نتائج بھی آئیں گے۔
ہماچل پردیش کی 68 سیٹوں پر 12 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ریاست میں 68 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد ایگزٹ میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ کچھ ایگزٹ پول کانگریس کی حکومت کے قیام کی پیش گوئی کر رہے ہیں، جب کہ کچھ بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔
گجرات میں 182 سیٹوں کے لئے یکم اور 5 دسمبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ تقریباً تمام ایگزٹ پولز میں بی جے پی کو گجرات میں اکثریت حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اگر ایگزٹ پولس کی پیشین گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں تو گجرات میں بی جے پی لگاتار ساتویں بار اقتدار میں واپس آئے گی۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…