سیاست

CM Yogi Adityanath: سیلاب سے متاثرہ افراد کو بروقت فراہم کی جائے خوراک، پانی اور صحت کی سہولیات- یوگی آدتیہ ناتھ

غازی پور ۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز وارانسی کے دورے کے بعد غازی پور ضلع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر سے سیلاب کی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کے بعد ضلعی اور ڈویژنل سطح کے افسران کو ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ انتظامی عملہ مسلسل نگرانی میں رہے، اور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو بروقت خوراک، پانی اور صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت ہر شہری کے ساتھ کھڑی ہے

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت ہر شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور اس آفت کی گھڑی میں کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سی ایم یوگی نے مویشیوں کے چارے، پینے کے پانی کی صفائی اور صحت کی سہولیات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیلاب زدہ دیہات میں ادویات، اینٹی اسنیک وینم (سانپ کے زہر کے علاج کی دوا) اور اینٹی ریبیز ویکسین کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے امدادی اور بچاؤ کے کاموں کو مزید تیز کرنے اور سیلاب متاثرین کو فوری مدد پہنچانے پر زور دیا۔

انتظامیہ کی تیاریاں

غازی پور ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے جامع تیاریاں کی ہیں۔ امدادی کیمپوں میں لوگوں کو پناہ، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ یوگی نے افسران کو ہدایت دی کہ سیلاب کے بعد بحالی اور فصلوں کے نقصان کا جائزہ لے کر کسانوں کو معاوضہ دیا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cricketer Yuzvendra Chahal Joins BJP: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے سیاست میں رکھا قدم، بی جے پی میں شمولیت کے بعد ملی بڑی ذمہ داری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر یوزویندر چہل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)…

3 hours ago

امت شاہ نے بانڈردیوا میں تقسیم کیے تقرری نامے، اروناچل پردیش پولیس کو ملا Presidents Police Colour

932 نو تقرر شدہ اہلکاروں کو سونپے گئے تقرری نامے، پولیس فورس کو ملک کا…

4 hours ago