اے اے پی کی راجیہ سبھا ممبر سواتی مالی وال نے پیر کو الزام لگایا کہ دہلی حکومت کے وزراء ان کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے وزراء کو عدالت لے جانے کی دھمکی دی۔ سواتی مالی وال ‘ایکس ‘ پر ایک پوسٹ میں اے اے پی رہنماؤں کے ان الزامات کی تردید کی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کہنے پرانہوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے معاون یبھو کمار کے خلاف حملہ کی شکایت درج کرائی ہے۔ کیونکہ ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا، “کل سےدہلی کے وزراء یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ میرے خلاف بدعنوانی کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس لیے میں نے یہ سب بی جے پی کے کہنے پر کیا۔ یہ ایف آئی آر آٹھ سال قبل 2016 میں درج کی گئی تھی۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر دونوں نے مجھے مزید دو بار خواتین کمیشن کی چیئرپرسن مقرر کیا۔ یہ کیس مکمل طور پر فرضی ہے۔ جس پر معزز ہائی کورٹ نے اسے 1.5 سال کے لیے روک دیا ہے اور یہ مان لیا ہے کہ رقم کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔
سواتی مالی وال نے لکھا، ’’جب تک میں نے یبھو کمار کے خلاف شکایت درج کروائی، ان کے مطابق میں ’’لیڈی سنگھم‘‘ تھی اور آج بی جے پی کی ایجنٹ بن گئی ہوں؟ انہوں نے لکھا، “پوری ٹرول آرمی کو میرے پیچھے صرف اس لیے لگادیا گیا کہ میں نے سچ بولا۔ پارٹی کے تمام لوگوں کو بلا کر کہا جا رہا ہے کہ اگر سواتی مالی وال کی کوئی ذاتی ویڈیو ہے تو بھیج دیں، اسے لیک کرناہے۔
سواتی مالی وال نے کہا، “ٹھیک ہے، جھوٹ زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ لیکن طاقت کے نشے میں اور کسی کو نیچا دکھانے کے شوق میں ایسا نہ ہو کہ جب سچ سامنے آجائے تو آپ اپنے گھر والوں سے بھی آنکھ ملانے کے قابل نہ ہوں۔ میں آپ کو ہر جھوٹ کے لیے عدالت میں لے جاؤں گی!
بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…