سیاست

Farooq Abdullah On Terrorists Attack:قاروق عبداللہ نے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی، بات چیت کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے وادی میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی وکالت کی ہے۔ فاروق  عبداللہ نے کہا کہ پڑوسی (پاکستان) مسلسل سرگرمیاں کر رہا ہے، ایسی صورتحال میں آپ کو دوسرے طریقوں پر بھی غور کرنا چاہیے۔ بات چیت کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ حال ہی میں کشمیر میں مسلسل واقعات ہو رہے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس میں بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے۔ آج مسلسل فوجی کارروائی ہو رہی ہے، اس کا نتیجہ کیا نکل رہا ہے؟ آپ روس اور یوکرین میں دیکھیں کہ وہاں لڑائی سے کیا حاصل ہوا۔

عبداللہ نے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی

فاروق عبداللہ نے کہا کہ حال ہی میں کشمیر میں مسلسل واقعات ہو رہے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس میں بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے۔ آج مسلسل فوجی کارروائی ہو رہی ہے، اس کا نتیجہ کیا نکل رہا ہے؟ آپ روس اور یوکرین میں دیکھیں کہ وہاں لڑائی سے کیا حاصل ہوا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ پڑوسی (پاکستان) مسلسل ایسی حرکت کر رہا ہے۔ لہذا آپ کو دوسرے طریقوں پر بھی غور کرنا چاہئے۔ بات چیت کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ آپ بڑے بھائی ہیں آپ کو بڑا دل کرکے  بات کرنی چاہیے، کشمیری کبھی اس طرح کی  غلط  چیزوں میں  شامل نہیں  ہوتا۔ اس کو اس (دہشت) سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔

وادی میں تین دنوں میں تین حملے

وادی میں تین دنوں میں تین حملے ہوئے۔ 9 جون کو دہشت گردوں نے ایک 53 نشستوں والی بس پر فائرنگ کی تھی۔جو یاتریوں کو لے کر شیو کھوری مندر سے کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر جا رہی تھی۔ اس کے بعد بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جب کہ 41 افراد زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

ریاسی کے بعد دہشت گردوں نے 11 جون کو کٹھوعہ کو نشانہ بنایا۔ یہاں عام لوگوں اور سڑک پر گزرنے والے لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور دہشت گردوں کو گھیرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے اس علاقے میں میگا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

19 mins ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

49 mins ago

PM Modi directly criticizes Rahul Gandhi: راہل گاندھی کا نام لئے بغیر پی ایم مودی نے لوک سبھا میں کہا” تم سے نہ ہوپائے گا“

پی ایم مودی نے راہل گاندھی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ…

2 hours ago