Bharat Jodo Yatra: مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے بھارت جوڑو یاترا کو ملتوی کرنے کے لیے راہل گاندھی کو خط لکھا۔ جس کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ راہل کی قیادت میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ فی الحال ہریانہ میں ہے۔ اس دوران انہوں نے ہریانہ کے نوح سے مودی حکومت پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’مجھے یاترا روکنے کے لیے خط لکھا گیا ہےکہ کووڈ آرہا ہے، لیکن اسے یاترا روکنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آپ کتنی ہی کوشش کریں ہم ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔
وزیر صحت منڈاویہ نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا میں کورونا کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے، اگر کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے تو ملک کے مفاد میں بھارت جوڑو یاترا کو ملتوی کیا جائے۔ اب راہل گاندھی نے اس کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا، ”وہ اب ایک نیا آئیڈیا لے کر آئے ہیں۔ مجھے خط لکھا ہے۔ یاترا بندکرو کیونکہ کوویڈ آرہا ہے۔
’یاترا روکنے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں‘
کانگریس ایم پی نے کہا، ’’انہوں (بی جے پی) نے مجھے خط لکھا کہ کورونا آرہا ہے، یاترا روک دو۔ بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ ماسک پہنو، سفر بند کرو، کورونا پھیل رہا ہے۔ یہ سب بہانے ہیں، بھارت کی حقیقت سے ڈرے ہوئے ہیں۔
مہنگائی کے معاملے پر بی جے پی کو گھیر ا
مہنگائی کے معاملے پر انہوں نے بی جے پی کو گھیرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مودی جی سے مہنگائی اور بے روزگاری پر بات کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک بار پھر مائیک بند کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں لوک سبھا میں بولنے جاتا ہوں تو میرا مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Bharat Jodo Yatra: رگھورام راجن کے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے پربی جے پی نےکسا طنز– خود کو اگلا منموہن سنگھ مانتے ہیں
غریبوں اور کسانوں سے ڈرتے ہیں بی جے پی والے
راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے سامنے کوئی کھڑا ہوتا ہےتو نریندر مودی ان کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں اور بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ غریبوں اور کسانوں سے ڈرتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…