سیاست

Iran Israel Conflict: ایران نے اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی دی وارننگ، پاکستان اور سعودی عرب سمیت 21 ممالک کی ملی ایران کو حمایت

ایران کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے تل ابیب اور حیفہ کے اسرائیلی شہریوں سے  کہا ہے کہ وہ شہر خالی کر دیں۔ایران نے وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے تل ابیب خالی کرنے کو کہا ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے اس سے قبل اسرائیل کے تل ابیب پر بھی حملہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں عام شہریوں، علما اور فوجی کمانڈروں کی شہادت نے ایران کی مسلح افواج کے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور اسرائیل کو ’افسوسناک نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی فوج نے تل ابیب پر الفتح ون میزائل سے حملہ کیا

ایران نے اسرائیل پر سخت حملہ کیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے بدھ کے روز تل ابیب پر الفتح-1 میزائل سے حملہ کیا۔الفتح ایک ہائپرسونک میزائل ہے، جو 5 میک کی رفتار سے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔

یروشلم میں امریکی سفارت خانہ تین دن کے لیے بند

امریکہ نے یروشلم میں اپنا سفارت خانہ فی الحال بند کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو کہا کہ یہ فیصلہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی ہدایات کے بعد یروشلم میں سفارت خانہ بدھ سے جمعہ تک بند رہے گا۔

21 مسلم ممالک نے کہا کہ ہم  ایران کی حمایت کرتے ہیں

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 21 ممالک نے ایران کی حمایت کی ہے۔ تمام ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسرائیل نے امام حسین یونیورسٹی کو نشانہ بنایا

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مشرقی تہران میں ایران کے پاسداران انقلاب سے وابستہ امام حسین یونیورسٹی کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرین نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ اسرائیل اور ایران سے نکل جائیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان یوکرین نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور ایران سے نکل جائیں۔ یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ “مشرق وسطیٰ میں سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ اسرائیل اور ایران میں رہنے والے یوکرین کے شہریوں کو جلد از جلد وہاں سے نکل جانا چاہیے۔” اس سے قبل چین اور جنوبی کوریا نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل اور ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

31 minutes ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

1 hour ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

10 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

10 hours ago