ایلوش یادو کیس میں بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ نوئیڈا کی ریو پارٹیوں میں نشہ کے لیے استعمال کیے جانے والے سانپ کے زہر کے معاملے میں ایک نئی بات سامنے آئی ہے۔ جے پور ایف ایس ایل کی رپورٹ میں سانپ کا زہر پایا گیاہے۔
بگ باس فیم ایلوش یادو کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ ریو پارٹیوں میں سانپ کا زہر سپلائی کرنے کے معاملے میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نوئیڈا پولیس نے اس کے نمونے جے پور ایف ایس ایل کو تحقیقات کے لیے بھیجے تھے۔ اب ایف ایس ایل رپورٹ میں کوبرا کریٹ نسل کے سانپوں کا زہر ملا ہے۔
سیکٹر 49 تھانے میں مشہور یوٹیوبر ایلوش یادو کے ساتھ سپیروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بی جے پی ایم پی مینکا گاندھی کی این جی او پی ایف اے (پیپل فار اینیمل) نے ایلوش یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں سپیروں کو پولیس نے جیل بھیج دیا تھا۔ سپیروں کے قبضے سے برآمد ہونے والا سانپوں کا زہر کوجانچ کے لیے ایف ایس ایل لیب بھیج دیا گیا تھا۔
نوئیڈا میں سانپ کی اسمگلنگ اور ریو پارٹی کے معاملے میں جانچ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں ملزمان کو ریمانڈ پر لینے کے بعد نوئیڈا پولیس نے ان سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ اس تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کے سامنے کئی انکشافات کئے۔
مانگ کے مطابق انتظامات کیے گئے
پھر ملزم نے یہ بھی بتایا تھا کہ الوش یادو کی پارٹیوں میں بدر پور سے سانپ لائے گئے تھے۔ ملزم راہول نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ ریو پارٹیوں میں سانپوں اور زہر کا انتظام کرتا تھا۔ جیسی مانگ (ڈیمانڈ) ہوتی تھی ، اسی کے مطابق سپیروں سے لے کر ٹینر اوردیگر چیزیں فراہم کرتا تھا۔
پانچ ملزمان گرفتار
الزام ہے کہ الوش یادو نوئیڈا اور این سی آر کے فارم ہاؤس میں زندہ سانپوں کے ساتھ ویڈیو بناتا تھا۔ اس کے علاوہ ریو پارٹیوں میں سانپ کا زہر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ نوئیڈا پولس نے اس معاملے میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضے سے 9 زہریلے سانپ اور 20 ایم ایم زہر برآمد ہوا۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…