سیاست

Delhi Assembly Election Result 2025:دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد ایکناتھ شندے کا بڑا دعویٰ، عام آدمی پارٹی کو لے کرکہی بڑی بات

مہاراشڑ کے سابق وزیر اعلیٰ اور شو سینا  پارٹی کے سربراہ  ایکناتھ شندے نے اتوار کے دن یہ دعویٰ کیا کہ دہلی اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے عام آدمی پارٹی کے 15 امیدواروں نے ان سے ان کی پارٹی کا انتخابی نشان مانگا تھا، لیکن انہیں مہا یوتی اتحاد کی وجہ سے منع کر دیا گیا تھا۔ مہاراشڑ کی مہایوتی اتحاد سرکار میں  شو سینا ، بی جے پی اور این سی پی  پارٹی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی  کے کل 15 امیدواروں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ اگر انہیں ہمارا  یہ انتخابی نشان مل گیا تو ووٹ بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان تقسیم ہو جائیں گے، جس سے دوسری جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا، اس لیے میں نے انکار کر دیا۔  شیوسینا کے سربراہ نے کہا کہ انہیں مہایوتی اتحاد  کا احترام کرنا ہوگا۔  انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی  کے 15 موجودہ ممبران اسمبلی شیوسینا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار تھے، لیکن ہم نے اتحاد کے اصولوں پر عمل کیا اور انہیں بی جے پی میں شامل کر کے ان کی حمایت کی۔

میں نے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے مہم چلانے کو کہا-  ایکناتھ شندے

ایکناتھ شندے کی سالگرہ اتوار کو تھی، وہ 61 سال کے ہو گئے ہیں۔   انہوں نے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ وہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کے لیے مہم چلائیں، انہوں نے تھانے شہر میں ایک تقریب میں یہ بھی  کہا کہ اب ملک کو سپر پاور بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔  ہمیں یقین تھا کہ مہاراشٹر کے بعد دہلی میں بھی انتخابی نتائج مثبت ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

7 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

8 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

9 hours ago