سیاست

Sanjay Singh ED Raid:، کل کچھ صحافیوں کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا اور آج سنجے سنگھ کے گھر پر مارا گیا ہے ED کا چھاپہ، AAP کا پہلا ردعمل، جانیں کیا کہا؟

Sanjay Singh ED Raid: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپے پر عام آدمی پارٹی نے پہلا ردعمل دیا ہے۔ اے اے پی کی ترجمان رینا گپتا نے کہا کہ چھاپہ مارا گیا کیونکہ وہ مودی اور اڈانی کا مدعا اٹھاررہے  تھے۔ مودی جی آمریت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اس مسئلے کو اٹھاتے رہیں گے۔

قومی ترجمان رینا گپتا نے کہا چونکہ سنجے سنگھ پی ایم مودی اور اڈانی کے معاملے پر لگاتار سوال اٹھا رہے تھے، اسی لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جا رہا ہے۔ پہلے کچھ نہیں ملا، آج بھی کچھ نہیں ملے گا۔ کل کچھ صحافیوں کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا اور آج سنجے سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی سوچ رہے ہیں کہ اس سے وہ ہمیں ڈرا سکیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ وہ ملک میں آمریت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کانگریس نے بھی ردعمل ظاہر

کانگریس نے بھی سنجے سنگھ کے چھاپے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس لیڈر اور سابق ایم پی ادت راج نے کہا کہ ای ڈی بی جے پی کا اتحادی ہے جو تباہی پھیلا رہا ہے۔ میں ای ڈی کی کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔ ای ڈی کسی بھی معاملے کا تصفیہ نہیں کرتا ہے۔ ED صرف ڈرانے کا کام کرتی ہے۔ ہیمنتا بسوا شرما اور اجیت پوار کے خلاف ای ڈی کیس بند

 قابل ذکربات یہ ہے کہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی ٹیم سنجے سنگھ کے گھر پہنچ گئی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم صبح 7 بجے پہنچی تھی۔ شراب گھوٹالے میں ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی چارٹ شیٹ میں سنجے سنگھ کا نام 3 جگہ پرآتا ہے۔ ای ڈی نے اسے پہلے ہی صاف کر دیا تھا۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ایکسائز کیس میں دو ملزمین گواہ بن چکے ہیں۔ جس کے بعد سنجے سنگھ کے گھر پرتلاشی مہم چل رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago