سیاست

Drink Milk Not Liquor: اوما بھارتی نے شراب کی دکان کے باہر گائے باندھ کر کہادودھ پیو شراب نہیں

Drink Milk Not Liquor: اوما بھارتی (Uma Bharti) مدھیہ پردیش کی سیاست میں کیا چاہتی ہیں،اس کو سمجھ پانا سیاسی پنڈتوں کے لئے مشکل ہورہا ہے ۔ آئندہ انتخابات میں اوما بھارتی بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے میدان میں اتریں گی۔اوما بھارتی ریاست میں شراب بندی  پالیسی کولے کر الگ الگ حربے اپنا رہی ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اوما بھارتی نے جمعرات کو مدھیہ پردیش کے اورچھا قصبے میں ایک شراب کی دکان کے سامنے گائے باندھ کرانہیں گھاس کھلایا اور لوگوں سے شراب چھوڑنے اور گائے کا دودھ پینے کی تاکید کی۔ بی جے پی کے زیر اقتدار مدھیہ پردیش میں شراب نوشی کے خلاف مہم کی قیادت کرنے والی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کہا کہ حکومت کو لوگوں کی شراب پینے کی  لت  کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے، یہ حکومت کا مذہب نہیں ہے۔

شراب کی دکان کے باہر گائے بندھی

اوما بھارتی کو پہلے بھی شراب کی دکانوں پر پتھراؤ کرتے دیکھا گیا تھا۔ اب انہوں نے اورچھا میں شراب کی دکان کے باہر ایک گائے کو باندھ دیا ہے۔ دکان کے باہر سے نعرہ لگایا کہ شراب چھوڑو دودھ پیو۔ اوما بھارتی نے واضح کر دیا ہے کہ ہم اپنے مطالبے پر جھکنے والے نہیں ہیں۔ اس سے پہلے اوما بھارتی نے سی ایم شیوراج سنگھ چوہان کو مشورہ دیا ہے ک کہ وہ سیوک نہیں بلکہ حکمراں کی طرح کام کریں۔

شیوراج خاموش رہے

  اوما بھارتی کے رویہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس پورے معاملے پر بی جے پی کے تمام بڑے لیڈروں نے  خاموشی اختیار کررکھی ہے۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان (Shivraj Singh Chouhan)جمعرات کو بھوپال میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ ان سے اوما بھارتی کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اس پر شیوراج سنگھ چوہان مسکرائے اور خاموش رہے۔ پھر منہ گھماکر بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما کی طرف دیکھنے لگے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اوما بھارتی کی سیاسی گرفت بندیل کھنڈ کے علاقے میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک طرح سے اوما بھارتی اپنے وجود کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ وہ ایک بار پھر بندیل کھنڈ خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے دونوں ریاستوں میں ان کا اثر بڑھے گا۔ اس اثر و رسوخ کی وجہ سے شاید  وہ بی جے پی قیادت کو جھکانا  چاہتی ہیں۔لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

14 mins ago