سیاست

Mumbai Attack culprit Tahawwur Rana’s extradition approved: بھارت کی بڑی سیاسی جیت ، ممبئی حملے  کے مجرم طہور رانا کی حوالگی کی راہ ہوئی ہموار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مجرم طہور رانا کو بھارت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب اس کو  انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ نے بھی رانا کی حوالگی کو منظور کرتے ہوئے ان کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ممبئی حملے میں اہم رول

پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر تہور رانا پر 2008 کے ممبئی حملوں میں کلیدی رول ادا کرنے کا الزام ہے۔ بھارت نے امریکہ کو شواہد بھیجے تھے، جن میں رانا کا نام اور اس کی فراہم کردہ مدد کا ذکر تھا۔ رانا نے امریکی عدالت میں اپنی سزا کے خلاف کئی قانونی لڑائی لڑی تھیں ،لیکن وہ ہار گئے تھے۔

ڈیوڈ ہیڈلی کی مدد کرنے کا الزام

ممبئی پولیس نے طہور رانا کا نام اپنی چارج شیٹ میں شامل کیا تھا۔ رانا پر دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے لیے کام کرنے اور ڈیوڈ ہیڈلی کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ ہیڈلی نے رانا کے ساتھ مل کر ممبئی حملوں کی جگہوں کا ریکی کی تھی  ۔

طہور رانا اور ڈیوڈ ہیڈلی بچپن کے دوست ہیں۔ ہیڈلی امریکی شہری تھا اور رانا پاکستان سے کینیڈا فرار ہوا تھا۔ رانا نے شکاگو میں ایک کنسلٹنسی فرم شروع کی تھی، جس کے ذریعے اس نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں ہیڈلی کی مدد کی تھی۔

ممبئی حملہ کب ہواتھا

یاد رہے کہ 26 نومبر 2008 کو لشکر کے 10 دہشت گرد سمندر کے راستے ممبئی میں داخل ہوئے اور ایسا دھماکہ کیا کہ شہر لرز اٹھا۔ دہشت گردوں نے 9 مقامات پر دھماکے کیے جن میں سے 8 جنوبی ممبئی میں تھے – چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، اوبرائے ٹرائیڈنٹ ہوٹل، تاج ہوٹل، لیوپولڈ کیفے، کاما اسپتال، نریمان ہاؤس، میٹرو سنیما، ٹائمز آف انڈیا بلڈنگ اور سینٹ زیویئر کالج کے قریب کا علاقہ۔ ممبئی کے بندرگاہی علاقے مزگاؤں اور ویل پارلے میں بھی ٹیکسیوں میں دھماکے ہوئے۔ ممبئی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے 28 نومبر کی صبح تک تقریباً تمام علاقوں کو دہشت گردوں سے محفوظ کرلیا لیکن وہ تاج ہوٹل میں چھپے دہشت گردوں کو نہیں پکڑ سکے۔ انہیں پکڑنے کے لیے نیشنل سیکیورٹی گارڈز (این ایس جی) کی مدد لینی پڑی جس نے 29 نومبر کو ‘آپریشن بلیک ٹورنیڈو’ کیا اور تاج ہوٹل میں چھپے دہشت گردوں کو مار گرایا۔ ممبئی میں دہشت گردی کا دورانیہ 72 گھنٹے تک جاری رہا۔ ممبئی حملوں میں 6 امریکی شہریوں سمیت کل 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nobel Prize in Medicine 2026: کارل ڈائسروتھ، پیٹر ہیگیمن اور جارج ناگل مشترکہ طور پر طب کے نوبل اعزاز سے سرفراز

2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…

41 minutes ago

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

2 hours ago