India’s domestic air travel: اتوار کے ہی دن گھریلو ہوائی مسافروں کی تعداد 4,56,082 تک پہنچ گئی۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ملک کی بڑھتی ہوئی خوشحالی کی علامت ہے۔ ملک کا گھریلو فضائی ٹریفک گزشتہ کئی مہینوں سے کورونا وائرس وبائی امراض کے اثرات سے صحت یاب ہونے کے بعد بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا، “ہندوستانی گھریلو ہوائی مسافروں کی تعداد ایک نئی بلندی پر ہے اور کووڈ سے پہلے کی اوسط سے بہت زیادہ ہے۔”
وزارت کے مطابق اتوار یعنی 30 اپریل کو 4,56,082 لوگوں نے 2,978 پروازوں کے ذریعے سفر کیا تھا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے، “ہندوستان کی گھریلو فضائی ٹریفک اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کوووڈ سے پہلے اوسط یومیہ گھریلو مسافر 3,98,579 تھے۔
شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک کا شہری ہوا بازی کا شعبہ ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ کووڈ کے بعد ملک کی ہوائی مسافروں کی ریکارڈ تعداد ملک کی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔
مارچ میں 128.93 لاکھ مسافروں نے گھریلو ایئر لائنز کے ذریعے سفر کیا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.4 فیصد زیادہ ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جنوری-مارچ میں ہندوستانی ایئر لائنز سے سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد 375.04 لاکھ رہی۔
(پی ٹی آئی)
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…