کارگل جنگ کی 25 ویں برسی پر پی ایم مودینے لداخ کے دراس میں کارگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد، اگنی پتھ اسکیم پر حکومت کو اپوزیشن سخت تنقید کررہی ہے ، اس معاملے پر پی ایم نے دیا اپوزیشن کو شدید تنقیدکی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جو لوگ ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ انہیں فوجیوں کی پرواہ نہیں ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں ،جنہوں نے ون رینک ون پنشن پر 500 کروڑ روپے دکھاکر جھوٹ بولا۔ ہماری حکومت نے ون رینک ون پنشن کو لاگو کیا اور سابق فوجیوں کو 1.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ دیا۔
کچھ لوگ پنشن پر کنفیوژن پھیلا رہے ہیں
پی ایم مودی نے کہا کہ جو لوگ ملک کو گمراہ کر رہے ہیں، وہی لوگ ہیں جنہوں نے آزادی کی 7 دہائیوں کے بعد بھی شہیدوں کی یادگار نہیں بنائی اور سرحد پر تعینات ہمارے فوجیوں کو بلٹ پروف جیکٹس تک فراہم نہیں کیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کچھ لوگ یہ غلط فہمی پھیلا رہے ہیں کہ حکومت یہ اسکیم پنشن کی رقم بچانے کے لیے لائی ہے۔ میں ایسے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آج کی بھرتیوں کے لیے پنشن کا سوال 30 سال بعد پیدا ہوگا تو پھرحکومت اس کے لیے آج کیوں فیصلہ لیتی۔ اس کو کیا اس وقت کی حکومتوں پر نہیں چھوڑدیتے؟ لیکن، ہم نے فورسز کے اس فیصلے کا احترام کیا ہے، کیونکہ ہمارے لیے ملکی سلامتی سب سے اہم ہے، سیاست نہیں۔
سیکورٹی سے متعلق چیلنجز پر کوئی توجہ نہیں دی گئی
اگنی پتھ اسکیم بھی فوج کی طرف سے کی گئی ضروری اصلاحات کی ایک مثال ہے۔ کئی دہائیوں سے پارلیمنٹ سے لے کر مختلف کمیٹیوں تک فوجیوں کو جوان بنانے پر بحث ہوتی رہی ہے۔ ہندوستانی فوجیوں کی اوسط عمر عالمی اوسط سے زیادہ ہونا تشویش کا باعث ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مسئلہ برسوں سے کئی کمیٹیوں میں اٹھایا جاتا رہا ہے۔ لیکن پھر بھی کسی نے ملکی سلامتی سے جڑے اس چیلنج کو حل کرنے کی ہمت نہیں دکھائی۔ لیکن ملک نے اگنی پتھ اسکیم کے ذریعے اس تشویش کو دور کیا ہے۔
اگنی پتھ اسکیم پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟
اگنی پتھ کا مقصد فوجیوں کو جوان رکھنا اور جنگ کے لیے مسلسل فٹ رکھنا ہے۔ بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے قومی سلامتی سے متعلق اتنے حساس موضوع کو سیاست کا مسئلہ بنا دیا ہے۔ فوج کی اس اصلاح پر بھی یہ لوگ اپنے ذاتی مفاد میں جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔ ان لوگوں نے فوجوں میں ہزاروں کروڑ کے گھوٹالے چلا کر ہماری افواج کو کمزور کیا۔ وہ چاہتے تھے کہ فضائیہ کو کبھی بھی جدید لڑاکا طیارے نہیں ملنے چاہئیں۔ ان لوگوں نے تیجس لڑاکا طیارے کو ایک ڈبے میں بند کرنے کی تیاری بھی کر لی تھی۔
بھارت ایکسپریس
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…