سیاست

Delhi Liquor Policy Case: کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی

دہلی ہائی کورٹ نے  4 اپریل 2024 کو شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اروند کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی ایک اور درخواست کو مسترد کر دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اقدامات کرنا ایل جی اور صدر کے دائرہ اختیار میں ہے۔ ایسے میں ہم ایسا حکم نہیں دے سکتے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عدالت نے ایک اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘بعض اوقات قومی مفاد ذاتی مفاد سے بڑا ہوتا ہے، لیکن یہ فیصلہ ان کا (کیجریوال) ہے’۔

اس سے پہلے بھی ہائی کورٹ نے کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس دوران عدالت نے کہا تھا کہ یہ معاملہ ایگزیکٹو سے متعلق ہے۔ کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے یہ  پی آئی ایل سرجیت سنگھ یادو نامی شخص نے دائر کی تھی۔

دراصل عدالت نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال کو 15 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ معاملے کے تعلق سے ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ دہلی شراب پالیسی کے نفاذ اور تیاری میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔

ای ڈی نے کیا الزام لگایا ہے؟

ای ڈی نے کہا کہ اروند کیجریوال دہلی کی شراب پالیسی میں بے قاعدگیوں کے اہم سازشی ہیں۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دیگر رہنما اور وزراء بھی اس میں شامل رہے ہیں۔ سابق ڈپٹی سی ایم اور اے اے پی  لیڈر منیش سسودیا ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں ہیں۔

اے اے پی اس الزام کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

اے اے پی کا کہنا ہے کہ ای ڈی کے الزامات صحیح نہیں ہیں۔ دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے حال ہی میں کہا تھا کہ بی جے پی یہ تمام کارروائیاں سیاسی انتقام کے تحت کر رہی ہے۔ سی ایم کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات کی مہم سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago