سیاست

Qatar Death Verdict: قطر میں 8 ہندوستانیوں کو سزائے موت معاملے پراویسی نے کہا پی ایم مودی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں کہ اسلامی ممالک ان سے کتنا پیار کرتے ہیں’

Qatar Death Verdict: قطر نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی ہے۔ بھارت بھی اس معاملے کو چیلنج کرنے جا رہا ہے۔ ادھر اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بات کی تو حکومت نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ کانگریس، اے آئی ایم آئی ایم سمیت تمام پارٹیاں اس پر حکومت کو گھیررہی ہیں۔ پچھلے سال آٹھ ہندوستانیوں کو جاسوسی سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو تمام سابق اہلکاروں کو واپس لانا چاہیے۔ اویسی نے کہا، ‘اگست میں، میں نے قطر میں پھنسے ہوئے بحریہ کے سابق افسران کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ آج انہیں  سزائے موت سنائی گئی ہے۔ پی ایم مودی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں کہ اسلامی ممالک ان سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ وہ سابق اہلکاروں کو واپس لائیں۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ انہیں سزائے موت کا سامنا ہے۔

حکومت نے ہماری درخواست کو سنجیدگی سے نہیں لیا: منیش تیواری

  کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت نے کبھی بھی سابق فوجیوں کے ارکان خاندان ، سابق سروس مین لیگ اور یہاں تک کہ ممبران پارلیمنٹ کی درخواستوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں  نے کہا، ‘یہ سیاست نہیں ہے جہاں ہم یہ کہیں کہ اس نے یہ کہا ،تو اس نے وہ کہا ۔ آٹھ انتہائی سینئر اہلکاروں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘ان کے خاندان کو کبھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف کیا الزامات ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ان کے دفاع کے لیے مقرر کردہ وکیل بھی اہل خانہ کے ساتھ ٹال مٹول کر رہا ہے۔

ان کی رہائی کے لیے کوششیں کی جائے: کانگریس

کانگریس پارٹی نے ایک بیان جاری کرکے اس مسئلہ پر اپنی رائے ظاہر کی۔ کانگریس نے کہا، ‘کانگریس بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کے معاملے میں قطر سے آنے والی اطلاعات سے بہت پریشان ہے۔ پارٹی کو نہ صرف امید ہے بلکہ یہ فرض بھی ہے کہ ہندوستانی حکومت قطر کے ساتھ اپنا سفارتی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرے گی تاکہ بحریہ کے سابق اہلکاروں کو اپیل کا حق مل سکے۔ نیز ان کی جلد از جلد رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago