برازیل میں ہونے والے 17ویں برکس سمٹ کے دوران وزیرِاعظم نریندر مودی نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل برمودیز سے ملاقات کی۔ اس سے قبل 2023 میں جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس سمٹ میں بھی وزیراعظم مودی نے صدر ڈیاز کینل سے ملاقات کی تھی، جب کیوبا کو خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
وزیرِاعظم مودی نے آیوروید کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کیا
وزیراعظم مودی نے کیوبا کے صدر سے ملاقات کے دوران آیوروید کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کیوبا کے عوامی صحت کے نظام میں آیوروید کو شامل کرنے کے لیے تعاون دینے کی بات کی۔ وزیراعظم نے کیوبا کی جانب سے بھارتی فارماکوپیا کو تسلیم کرنے کی بھی تجویز دی، تاکہ کیوبا میں بھارتی جنیرک دواؤں کی رسائی ممکن ہو سکے۔
وزیرِاعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:“کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل برمودیز سے ملاقات شاندار رہی۔ ہماری بات چیت میں کئی موضوعات پراہم بات چیت ہوئی۔ آنے والے وقت میں ہمارے ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میں بڑی ترقی کی گنجائش ہے۔ ٹیکنالوجی، صحت اور توانائی جیسے شعبے بھی یکساں طور پر امید افزا ہیں۔ کیوبا میں آیوروید کی بڑھتی ہوئی مقبولیت بلاشبہ ایک بڑی بات ہے۔ ہم نے آفات سے نمٹنے کے نظام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات کی۔”
وزیرِاعظم کے دفتر (PMO) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون، ترقیاتی شراکت داری، فِن ٹیک، صلاحیت سازی، سائنس و ٹیکنالوجی، آفات سے نمٹنے اور صحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
کیوبا کے صدر نے میگوئل ڈیاز کینل برمودیز شعبے میں بھارت کی مہارت کو سراہتے ہوئے بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور یو پی آئی (UPI) میں دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے صحت، وبائی امراض اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں گلوبل ساؤتھ کے لیے اہم مسائل پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بھی سراہا۔
آیوروید لفظ دو الفاظ سے مل کر بنا ہے: ’آیُو‘ (زندگی) اور ’وید‘ (علم)
آیوروید، بھارت کا ایک قدیم اور دیسی طریقہ علاج ہے جو پانچ ہزار سال سے بھی پرانا ہے، اور اسے اتھرو وید کا ’اوپ وید‘مانا جاتا ہے۔ رِگ وید میں بھی دواؤں کے لیے جڑی بوٹیوں کے استعمال کا ذکر موجود ہے۔ آیوروید لفظ دو الفاظ سے مل کر بنا ہے: ’آیُو‘ (زندگی) اور ’وید‘ (علم)۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…
انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…
نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…