مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس حکمراں مہایوتی اتحاد کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے ریاست کا سنگین مسئلہ اٹھایا ہے اور مہایوتی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ دراصل کانگریس نے ‘لاپتہ لیڈیز’ مہم شروع کی ہے، جس کے لیے ایک پوسٹر تیار کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ میں لاپتہ لیڈیز یعنی لاپتہ خواتین اور لڑکیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے۔ پوسٹر میں لکھا ہے کہ مہاراشٹر سے ہر سال 64 ہزار لڑکیاں لاپتہ ہو رہی ہیں جو کہ تشویشناک ہے۔ اس پوسٹر میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے، نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کی تصاویر بھی چھپی ہیں۔
شیواجی مہاراج کی ریاست میں خواتین محفوظ نہیں ہیں
لاپتہ لیڈیز مہم کے ذریعے کانگریس کا دعویٰ ہے کہ مہاراشٹر ایک ایسی ریاست ہے جو خواتین کی عزت کرتی ہے، لیکن یہ ریاست بدعنوانی کا شکار ہو چکی ہے۔ جس ریاست میں شیواجی مہاراج نے خود جدوجہد کی اور انصاف دلا یاوہیں اب خواتین لاپتہ ہو رہی ہیں۔ اسی ریاست میں اسکول جانے والی لڑکیوں کو ظلم و بربریت کا سامنا ہے۔
کانگریس نے دیویندر فڑنویس کو نشانہ بنایا
کانگریس نے ایکناتھ شندے کی توجہ اس مسئلہ کی طرف مبذول کرانے کے لیے یہ پوسٹر لگائے ہیں۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ ہر سال 64 ہزار خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہو رہی ہیں۔ اس پوسٹر کے ذریعے کانگریس مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ اور وزیر دیویندر فڑنویس کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعت کا الزام ہے کہ حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے خواتین کا تحفظ خطرے میں ہے۔
کانگریس کی طرف سے لگائے گئے یہ پوسٹر مہاراشٹر میں جگہ جگہ چسپاں کر دیے گئے ہیں۔ ان کے ذریعہ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کے طور پر دیویندر فڑنویس کا کام ناکام ہوگیا ہے اور لوگ ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…