سیاست

گجرات میں کانگریس کو بڑا جھٹکا، سابق ریاستی صدر اور موجودہ ایم ایل اے Arjun Modhwadia نے پارٹی چھوڑ دی

لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں میں مصروف کانگریس کو گجرات میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کے پوربندر ایم ایل اے Arjun Modhwadia نے پارٹی اور مقننہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے 4 مارچ کو اسمبلی اسپیکر شنکر چودھری کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ Arjun Modhwadia کے علاوہ سابق ایم ایل اے اور ورکنگ صدر امبریش ڈیر اور دھرمیش پٹیل نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Arjun Modhwadia بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں

کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد اب یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ Arjun Modhwadia جلد ہی بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔ بی جے پی کے ٹکٹ پر اسمبلی ضمنی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ Arjun Modhwadia گجرات کانگریس کے سابق صدر اور دو بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ تیسری بارانہوں نے 2022 میں کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا، جس میں انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔

پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتا دی گئی

Arjun Modhwadia نے اپنے استعفیٰ کی وجہ بھی بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے رام مندر کے افتتاح کی دعوت کو ٹھکرا دیا تھا۔ جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقدس کی دعوت کو ٹھکرا کر کانگریس پارٹی نے بھگوان شری رام کی توہین کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسام میں راہل گاندھی نے جس طرح کا برتاؤ کیا اس نے ہندوستانی عوام کی توہین کی ہے۔

اس سے قبل بھی کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ گجرات میں کانگریس کو ایک کے بعد ایک جھٹکا لگ رہا ہے۔ اس سال جنوری کے مہینے میں کانگریس کے ایک سینئر لیڈر اور ایم ایل اے نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سی جے چاوڑا ویزہ پور سیٹ سے ایم ایل اے تھے۔ اس سے پہلے کھمبھات سیٹ سے ایم ایل اے چراغ پٹیل نے بھی پارٹی چھوڑ دی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ سی جے چاوڈا نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے امت شاہ کے خلاف مقابلہ کیا تھا۔ سی جے چاوڑا کو سابق سی ایم شنکر سنگھ بگھیلا کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

8 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

15 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

32 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago