سیاست

9 Years Of Modi Government: “کانگریس نفرت کا شاپنگ مال کھول رہی ہے، محبت کی دکان نہیں”، جے پی نڈا نے راہل گاندھی کو بنایا نشانہ

9 Years Of Modi Government: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی پر سخت نشانہ لگایا۔ جس کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے ایک پروگرام کے دوران ان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی آپ محبت کی دکان نہیں چلا رہے، آپ نفرت کا میگا شاپنگ مال کھول رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب جب لوگ ہندوستان کی قیادت پر یقین کرتے ہیں۔ تب تب راہل گاندھی کو ایک نیا مسئلہ درپیش  ہو جاتاہے۔

جے پی نڈا نے مزید کہا کہ “جب بھی ہندوستان نئے ریکارڈ قائم کرتا ہے، کانگریس کے ‘یوراج’ راہل گاندھی ہندوستان کے فخر کو ہضم نہیں کر پاتے ہیں۔ ایک طرف وہ سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہیں، ہندو مسلم تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہم محبت کی دکان چلا رہے ہیں۔

2014 سے پہلے اور بعد میں زمین آسمان کا فرق

مودی حکومت کے 9 سال کی کامیابیوں پر کتاب کے ریلیز پروگرام میں جے پی نڈا نے کہا، ”2014 سے پہلے کے دور اور 2014 کے بعد کے دور میں بہت فرق ہے۔ لوگوں کو یقین تھا کہ کچھ نہیں بدلے گا اور کرپشن ہر طرف ہوگی، ہم سدھرنے والے نہیں، یہ ملک کا مائنڈ سیٹ بن چکا تھا۔ ہمارے ملک کا شمار کرپٹ ممالک میں ہوتا تھا۔ کوئی قیادت یا پالیسی نہیں تھی۔ تاہم، لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا اور 2014 میں ہندوستان کو ایک ایسی قیادت ملی جو ہندوستان کو آگے لے جا رہی ہے۔

کیدارناتھ سے کاشی وشوناتھ دھام کی تزئین و آرائش

جے پی نڈا نے کہا کہ ایک طرف ہم نے ترقی کے نئے ریکارڈ بنائے اور دوسری طرف ہم نے وراثت کی دیکھ بھال کی۔ کیدارناتھ سے کاشی وشواناتھ دھام تک تزئین و آرائش کی گئی، شنکراچاریہ جی کی سمادھی کی دوبارہ تعمیر کی گئی اور پوجا کی جگہوں کی تعمیر نو کی گئی۔ وہیں کتاب کی ریلیز کے پروگرام سے پہلے انہوں نے 2 منٹ خاموش رہ کر اوڈیشہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

5 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago