سیاست

Sanjay Gandhi Hospital License Suspended: سنجے گاندھی اسپتال کے لائسنس کی منسوخی پر کانگریس مشتعل، اسمرتی ایرانی نے کہا- گاندھی خاندان کا بند ہوامنافع…

Sanjay Gandhi Hospital License Suspended: اترپردیش کے ضلع امیٹھی کے سنجے گاندھی اسپتال میں آپریشن کے دوران اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ جس کی وجہ سے وزیر صحت برجیش پاٹھک نے اسپتال انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اسپتال کا لائسنس معطل کردیا۔ فی الحال اس معاملے پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ ایک طرف کانگریس اور اسپتال کے کارکن ستیہ گرہ تحریک چلا رہے ہیں۔ اس دوران مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس پر سخت حملہ کیا ہے۔

دراصل سنجے گاندھی اسپتال کا لائسنس معطل ہونے کے بعد وہاں کام کرنے والے 400 سے زیادہ ملازمین اور ڈاکٹر بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ایسے میں سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔  جس میں احتجاج کررہے اسپتال کے ورکروں  کے ساتھ   کانگریس اور سماج وادی پارٹی متحد  ہوتی نظر آرہی ہیں۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ کانگریس گاندھی خاندان کے منافع  بند ہونے  پر  کانگریس رونا رو رہی ہے۔

سنجے گاندھی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن سونیا گاندھی

لکھنؤ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک خاتون کی موت ہوجاتی ہے اور متوفی کے اہل خانہ کا ساتھ دینے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اسپتال کا لائسنس معطل ہونے پر رورہی ہے ۔ کیونکہ خاندان کا منافع بند ہورہا ہے۔ دراصل، سنجے گاندھی اسپتال سنجے گاندھی میموریل ٹرسٹ، نئی دہلی کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی ہیں۔

زیادہ خوراک لینے سے خاتون کی موت

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 14 ستمبر کو ایک خاتون کو پتھری کے آپریشن کے لیے سنجے گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران انتظامیہ کی غلطی کے باعث خاتون بے ہوشی کی زیادتی کے باعث کومہ میں چلی گئی۔ جہاں سے اسے علاج کے لیے لکھنؤ کے میدانتا لایا گیا تو اس کی موت ہوگئی۔ اس وقت اسپتال کا لائسنس معطل ہونے سے اسپتال میں کام کرنے والے 400 سے زائد ملازمین اور ڈاکٹرز بے روزگار ہو گئے ہیں۔ جو اسپتال کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago