جموں کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ 8 اکتوبر کو ریزلٹ آئے گا۔ اس سے پہلے دونوں ریاستوں کے لیے ایگزٹ پول جاری ہو چکے ہیں، جس پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ادھر انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے سابق سربراہ اور بی جے پی رہنما برج بھوشن شرن سنگھ کا بیان بھی دونوں ریاستوں کے نتائج کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔
برج بھوشن سنگھ سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں ہریانہ اور جموں و کشمیر میں کس کی حکومت بنے گی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بی جے پی حکومت بنائے گی، وہیں ہریانہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہاں پر بولنا منا ہے ۔
کیا ہے معاملہ؟
آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی نے برج بھوشن شرن سنگھ کو پہلوان ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا کے خلاف بیان دینے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کانگریس میں شامل ہونے پر دونوں پہلوانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ ڈبلیو ایف آئی کے سابق سربراہ نے کہا کہ ونیش اور بجرنگ نے ریسلنگ میں نام کمایا اور اسی کے ذریعے مشہور ہوئے، لیکن اب کانگریس میں شامل ہونے سے ان کا نام مٹ جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی برج بھوشن نے ونیش پر ریسلنگ کو بدنام کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ونیش اور بجرنگ نے ریسلنگ کا ماحول خراب کیاہے۔
ساتھ ہی برج بھوشن نے کانگریس پر ونیش کا استعمال کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کانگریس ہریانہ انتخابات جیتنے کے لیے ونیش اور بجرنگ کو پیادوں کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ درحقیقت ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا ان پہلوانوں میں شامل تھے، جنہوں نے گزشتہ سال دہلی کے جنتر منتر پر برج بھوشن سنگھ پر کئی جونیئر خواتین ریسلرز کے جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا اور اس کو لے کر ہندوستانی ریسلنگ کی دنیا میں زبردست ہنگامہ ہوا تھا۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…