بہار میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ صوبے کی 243 نشستوں پر دو مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 6 نومبر کو 121 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 11 نومبر کو 122 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس انتخاب کے نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔ انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد اپوزیشن پوری طرح سے حملہ آور ہو گئی ہے۔ بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے 14 نومبر کو تبدیلی کی تاریخ قرار دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے مہاگٹھ بندھن کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔
وہیں کانگریس نے بی جے پی-جے ڈی یو حکومت کو بدعنوانی اور بدانتظامی کی حکومت قرار دیا ہے۔ آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے این ڈی اے حکومت پر پیسے اور جھوٹ کے سہارے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
تیجسوی یادو نے کیا کہا؟
تیجسوی یادو نے 14 نومبر کو بہار میں تبدیلی کا آغازقرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 نومبر 2025 کی تاریخ بہار کے سنہرے مستقبل، ترقی اور تبدیلی کی ابتدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے نوجوان بے روزگاری اور اقتدار کی تبدیلی کے لیے ووٹ دیں۔ جو کام این ڈی اے حکومت 17 سال میں نہیں کر سکی، وہ انہوں نے 17 مہینے میں کر کےدکھایا۔ آئندہ 20 مہینوں میں نیا بہار بنائیں گے۔
تیجسوی یادو نے اس دوران نتیش کمار پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو ایسا پُرجوش، وژن رکھنے والا اور بے خوف رہنما چاہیے جو جرائم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر سکے۔
بدانتظامی کے خاتمے کا آغاز– کانگریس
بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد کانگریس نے بھی بہار کی بی جے پی-جے ڈی یو حکومت کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایاہے۔ بہار کانگریس کے صدر راجیش رام نے کہا کہ این ڈی اے کے بدانتظامی کے خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے۔ گزشتہ 20 برسوں سے بہار کی عوام خوف، بدعنوانی اور بدانتظامی سے پریشان ہے۔ اب عوام ان سے جوابدہی مانگنے جا رہی ہے۔
پپو یادو نے بھی کی سخت تنقید
بی جے پی اور جے ڈی یو کے خلاف پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے بھی سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی-جے ڈی یو پر پیسے کے کھیل کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں یہ لوگ 300 روپے سے 10,000 روپے تک تقسیم کرکے باہر سے بھیڑ جمع کرتے ہیں۔ ان کی سیاست صرف اسی پر منحصر ہے۔
پپو یادو نے بی جے پی پر آئینی اداروں کو قابو میں لینے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر چیز پہلے سے طے کرتی ہے — انتخابات کب ہوں گے، ایجنڈا کیا ہوگا، کتنا جھوٹ بولنا ہے، سب کچھ پہلے سے پلان ہوتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ بہار کی عوام اس جھوٹ کے جال میں پھنسنے والی نہیں ہے۔ ہماری جدوجہد حق اور انصاف کے لیے جاری رہے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…
اتر پردیش میں پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے تحت 8.76 لاکھ سے زائد روف…
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…