سیاست

Amir Hamza Death: بھارت کا بڑا دشمن اور حافظ سعید کا قریبی، مولانا عامر حمزہ جاں بحق

دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے شریک بانی اور جہادی کمانڈر مولانا عامر حمزہ پر لاہور میں ان کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ  جان لیوا حملہ کیا تھا،ا س دوران حملہ آوروں نے انہیں متعدد گولیاں ماریں۔ اس حملے میں زخمی ہونے کے بعد دہشت گرد عامر حمزہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب ذرائع کے مطابق عامر حمزہ کی  سپتال میں علاج  کے دوران  موت ہوگئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عامر حمزہ نوجوانوں کا برین واش کرکے انہیں دہشت گردی کی تربیت دیتے تھے۔ عامر حمزہ گزشتہ کئی سالوں سے کشمیر سمیت بھارت بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

حمزہ بھارت کا بڑا دشمن اور حافظ سعید کا قریبی

حمزہ 2000 کے آس پاس بھارت میں کافی سرگرم تھا۔ اس نے 2005 میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلور پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ حمزہ کو دہشت گرد حافظ سعید کا قریبی بھی سمجھا جاتا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ اسے 2012 میں امریکہ نے عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔اس کا تعلق پاکستان کے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ  تھا۔

بھارت کے آپریشن سندورکے بعد دہشت گرد خوف میں مبتلا

بھارت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آپریشن سند ور شروع کیا تھا۔ اس کے تحت اس نے پاکستان اور پی او کے میں واقع دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس دوران کئی دہشت گرد مارے گئے  تھے، قا بل  ذکر بات یہ ہے کہ  جواب میں پاکستانی فوج متحرک ہوگئی۔ اس نے ہندوستان کے کئی شہروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا۔ فی الحال دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ تاہم بھارت اور پاکستان کے درمیان اب بھی کشیدگی کی صورتحال ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago