سیاست

Enforcement Directorate: بھوشن اسٹیل فراڈ کیس میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، پانچ ملزمین گرفتار

Enforcement Directorate: بھوشن اسٹیل فراڈ کیس میں مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جانچ ایجنسی ای ڈی کی ٹیم نے اس معاملے میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق یہ تقریباً 56000 کروڑ روپے کے مبینہ بینک لون فراڈ کا معاملہ ہے۔

تفتیشی ایجنسی کی جانب سے گرفتار ملزمان کے اہم نام درج ذیل ہیں۔

اجے متل

ارچنا متل (نیرج سنگھل کی بہن)

نتن جوہری (سابق CFO)

پریم تیواری (سابق نائب صدر)

پریم اگروال (سابق نائب صدر)

56 ہزار کروڑ کا فراڈ

موصولہ اطلاعات کے مطابق معاملہ تقریباً 56 ہزار کروڑ روپے کے بینک لون فراڈ کا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں مرکزی تفتیشی ایجنسی ایس ایف آئی او نے چارج شیٹ داخل کی تھی۔ لیکن اس کے بعد کیس کو ای ڈی نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ اب منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے میں جانچ ایجنسی کمپنی کے ایم ڈی نیرج سنگھل اور ان کے کئی ساتھیوں سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

کیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کی جانکاری سامنےآئی تھی کہ کمپنی کے ایم ڈی اور اس کے ساتھیوں نے کئی شیل کمپنیاں بنا کر بینک سے قرضہ لیا تھا۔ پھر وہی رقم انہی شیل کمپنیوں میں گھوم رہی اور بعد میں قرضوں کے منصوبوں میں نقصانات دکھائے گئے۔ ایسے میں بینک سے قرض کے طور پر لی گئی رقم دھوکہ دہی کا شکار ہوگئی۔

بینک کی طرف سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد ایس ایف آئی او اور پھر ای ڈی نے معاملہ اٹھایا۔ پچھلے سال 13 اکتوبر 2023 کو اس کیس کے سلسلے میں دہلی، ہریانہ سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

48 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago